یہ میرے گھر کا برانڈ ہے۔۔۔صنم جنگ اپنے کس رشتے دار کے برانڈ کے لئے ماڈلنگ کرنے لگیں

image
 
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے لئے ہی نہیں بلکہ سب کے لئے برا دل رکھتے ہیں۔۔۔صنم جنگ بھی ان میں سے ایک ہیں۔۔۔جو دوسروں کے لئے اتنا سوچتی ہیں تو بہن کا حق تو پھر پورا بنتا ہی تھا۔۔۔آج کل صنم اپنی بہن انعم جنگ کے عید کلیکشن کی ماڈلنگ میں کافی مصروف ہیں۔۔۔
 
انعم جنگ صنم سے چھوٹی ہیں لیکن انہوں نے کپڑوں کے کام کو کرنا پسند کیا اور ان کا انٹرسٹ ہمیشہ سے ہی ڈیزائننگ میں تھا۔۔۔صنم اگر رمضان ٹرانسمیشن کر رہی ہوتیں تو اور بات تھی لیکن اب وہ نہیں کریں گی کیونکہ جیو ٹی وی نے اس بار پھر رمضان ٹرانسمیشن سے اچانک ہی ہاتھ اٹھالئے۔۔۔
 
image
 
بہت لوگ اس بات سے خفا ہیں کہ جیو ساری تیاریاں کروانے کے بعد اپنے ہاتھ اٹھالیتا ہے اور دوسروں کو پریشان کردیتا ہے۔۔۔صنم جنگ بھی انہیں لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے دوسری بار جیو کی رمضان ٹرانسمیشن کے لئے ہاں کی اور بہت دل سے تیاریاں بھی کیں ۔
 
اب صنم نا صرف انعم جنگ کے کپڑوں کے لانچ میں مصروف ہیں بلکہ وہ خود بھی بہت جلد ایک برانڈ متعارف کروانے والی ہیں جس کو انہوں نے رمضان سے پہلے لانچ کرنا تھا لیکن اب وہ پلان آگے چلا گیا ہے۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: