تم دونوں نے مجھے زندگی کے خوبصورت ترین بیس سال دیئے۔۔۔شوبز پھپھو اور خالائیں

image
 
کہتے ہیں کہ ماں باپ کے بعد اگر کوئی ناز نخرے اٹھاتا ہے تو وہ پھپھو یا خالائیں ہی ہوتی ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی کئی خالائیں اور پھپھو اپنے بھتیجے بھیتیجیوں اور بھانے بھانجیوں کی دیوانی ہیں۔۔۔
 
سعدیہ امام
اداکارہ سعدیہ امام کو اپنے بھائی کی جڑواں بیٹیوں سے عشق ہے۔۔۔وہ ان کے گھر کی وہ رحمتیں تھیں جن سے انہوں نے نا صرف دل بھر کر کھیلا بلکہ ان پر اپنی جان وار دی اور سارے ارمان نکالے۔۔۔سعدیہ امام کبھی بھی کہیں جاتی تھیں تو ان کے بیگز میں اپنی بھتیجیوں کے لئے سامان بھرا ہوتا تھا۔۔۔اکثر مارننگ شو میں بھی انہیں لے کر آئیں اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے ننھی شہزادیوں کو ماں کے ساتھ ساتھ ماں جیسا ہی بن کر پالا ہے۔۔۔حال ہی میں ان کی بیسویں سالگرہ پر سعدیہ امام نے انہیں وش بھی کیا اور لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں تمہاری اس سالگرہ پر نہیں ۔۔۔لیکن تم دونوں نے مجھے زندگی کے بیس خوبصورت سال دیئے۔۔۔
image
 
بشریٰ انصاری
کوئی بشری انصاری کے لاڈ اگر دیکھ لے جو وہ اپنے بھانجے بھانجیوں سے کرتی ہیں تو وہ سمجھیں گے کہ یہ ان کے سگے ہی بچے ہیں۔۔۔بشریٰ انصاری اپنی پر بہن کے بچے کو اتنا پیار دیتی ہیں کہ سب کو لگتا ہے کہ وہ ان کے لاڈلے ہیں لیکن بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ سب کو ایک جیسا ہی چاہتی ہیں۔۔۔زارا کیونکہ چھوٹی ہے تو دل کے زیادہ قریب ہے۔۔۔زارا نور عباس کی دوسری بار شادی کروانے میں بھی خالہ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔۔۔زارا نور کو ڈراموں میں آگے بڑھانے میں اور اچھا کام کرنے پر داد دینے میں بشریٰ انصاری ہمیشہ آگے ہی رہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: