مجھے شو میں ان کے ساتھ مت بلانا۔۔۔شوبز ستارے جن کے مہمان بننے پر بھی نخرے ہیں

image
 
کہتے ہیں کہ مہمان بننا بھی کسی نعمت سے کم نہیں لیکن شوبز کی دنیا ہی عجیب ہے۔۔۔یہاں کسی کو مہمان بلانے کے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں اور اگر کوئی ان پیسوں پر مان بھی جائے تو نخرے دکھانا نہیں چھوڑتا۔۔۔شوبز میں کئی ستاروں کے اتنے نخرے ہیں کہ انہیں مہمان بلانے سے پہلے یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کہیں وہ کسی بات پر برا ہی نا مان جائیں۔۔۔
 
حرا مانی
ایک دور تھا جب حرا مانی کو آپ کسی کے ساتھ بھی بلائیں لیکن بس بلا لیں والا نظریہ تھا۔۔۔پھر وقت بدلا اور وہی نخرے جو یہ دوسروں کے دیکھ کر شو میں ان کا مذاق بناتی تھیں ، ان کے اندر سرائیت کرگئے۔۔۔حرا کے تو انداز ہی بدل چکے ہیں اور وہ اکثر لوگوں سے یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ مجھے حنا اور آغا علی کے ساتھ یا ندا یاسر اور یاسر نواز کے ساتھ نا بلائیں۔۔۔کوئی ایسا جوڑا ہو جو نا تو بہت پرانا ہو اور نا ہی اتنا نیا کہ دیکھ کر سمجھ میں نا آئے۔۔۔حرا کے یہ نخرے انڈسٹری میں سب ہی نوٹ کر لیتے ہیں۔۔۔
image
 
عمران عباس
اداکار عمران عباس اول تو کم ہی شوز میں مہمان بن کر آتے ہیں اور اگر آنے کا سوچ بھی لیں تو انہیں یہی اعتراض ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ کسی بھی دوسرے مہمان کو نا بلا جائے اور ان کے ساتھ ان کے کام کے حوالے سے ہی زیادہ بات کی جائے۔۔۔عمران عباس کو بلانے کے لئے بھی پہلے بجٹ کا اچھا انتظام کرنا پڑتا ہے۔۔۔
image
 
آئزہ اور دانش
آئزہ اور دانش ویسے تو بہترین مہمان ہیں لیکن انہیں بلانے کے لئے پیسوں کا انتظام بھی ضروری ہے اور ان پیسوں کو اسی وقت دینا بھی ضروری ہے۔۔۔وہ کوئی دوسری بات اس حوالے سے سنتے بھی نہیں کہ پیسے بعد میں لے لیں۔۔۔کام ابھی تو پیسہ ابھی۔۔۔مہمان ابھی تو بھی پیسہ ابھی۔۔۔
image
 
زارا نور عباس
زارا نور عباس بھی دوسروں کو دیکھتے ہوئے اپنے آپ کو اسٹار سمجھنے لگ ہی گئی ہیں اور اب وہ منہ کھول کر بہت زیادہ پیسے مانگتی ہیں۔۔۔بہتر تو یہ ہے کہ انہیں بتا دیا جائے کہ وہ کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: