لال تو میرا ہی رنگ ہے۔۔۔شوبز ستارے جن پر لال رنگ جچتا ہے

image
 
لال رنگ پہننا اور پھر اسے سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔۔۔ایک دم سے اسے پہننے والے دلہن بھی لگ سکتے ہیں تو پہننے کا وہ انداز ہو کہ گریس اور خوبصورتی دونوں ساتھ ساتھ رہیں۔۔۔شوبز میں کچھ ہی نام ایسے ہیں جنہیں لال رنگ کو پہننے کا ڈھنگ آتا ہے۔۔۔
 
آئزہ خان
آئزہ خان ان چند پاکستانی ناموں میں سے ہیں جن پر لال رنگ ایسے جچتا ہے جیسے وہ ان کے لئے ہو۔۔۔انہوں نے لال رنگ کے تقریباً سارے ہی شیڈز پہنے ہیں اور اکثر ڈراموں میں بھی وہ اس رنگ کو بہترین انداز میں پہنے نظر آئیں۔۔۔اکثر لوگ یہ رنگ پہن کر اپنی عمر سے بڑے لگتے ہیں لیکن آئزہ خان نے اس وہم کو بھی جھٹلا دیا۔۔۔
image
 
اقراء یاسر
چھوٹی سی اقراء کو تو ہر لباس پہننا آتا ہے لیکن فارمل میں لال رنگ انہیں سب سے بہترین پہننا آتا ہے۔۔۔ان کو یہ رنگ اتنا پسند ہے کہ اپنے ہنی مون پر وہ ایک خاص لال رنگ کی ساڑھی لے کر گئیں تاکہ فلمی فوٹو شوٹ کروا سکیں اور یہ بہترین آئیڈیا تھا جو انہوں نے چنا۔۔۔اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اقراء کو تو کالا یا سفید رنگ ہی پسند ہے لیکن اصل میں اقراء شوخ رنگوں کو بہترین انداز میں سمجھتی ہیں اور لال تو ان کا دوست ہے۔۔۔
image
 
ماہرہ خان
ماہرہ خان کو بچپن سے ہی لال رنگ بہت زیادہ پسند ہے۔۔۔ان کی پرانی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر ماہرہ کو موقع دیا جاتا تو وہ لال رنگ اپنے ہر ایونٹ پر پہنیں لیکن یہ رنگ فارمل پراور خاص طور پر ساڑھیوں پر وہ بہترین انداز میں پہنتی ہیں۔۔۔ماہرہ خان نے اپنی فلمز میں اس رنگ کو بہت بار پہنا اور لوگوں نے انہیں بغیر میک اپ کے بھی اس رنگ میں اتنا ہی شاندار پایا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: