بیس سال کی آپ کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔۔۔شوبز ستارے جو اپنی ساس سے متاثر ہیں

image
 
محبتوں کے بھی انوکھے رنگ ہوتے ہیں۔۔پہلے بیٹا اور بیٹی سے پیار ہوتا ہے لیکن بعد میں اس محبت کے حقدار بہو اور داماد بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔لیکن بہترین بات تو جب ہے جب بہو یا داماد بھی اپنی ساس کے اتنے ہی دیوانے ہوں۔۔۔شوبز میں کچھ ستارے ایسے ہیں جو باقاعدہ تعریف کرتے ہیں اور متاثر ہیں اپنی ساس سے۔۔۔
 
عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان گو کہ انڈسٹری میں اب کام نہیں کرتیں لیکن آج سے تین برس پہلے انہوں نے ایک تصویر اپنی ساس کے ساتھ شیئر کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ایم این اے بننے کی۔۔۔لیکن ساتھ ہی لکھا کہ بیس سال کی محنت، ہمت اور نا تھکنے والے جذبے کے ساتھ نیا پاکستان بنانے کا جذبہ لئے ایم این اے بننا مبارک ہو۔۔۔۔بہت خوبصورت لگتا ہے جب آپ ان سسرالی رشتوں کو اہمیت اور پیار دیتے ہیں ۔۔۔
image
 
یاسر حسین
اداکار یاسر حسین تو پہلے دن سے ہی اپنی ساس کے بہت بڑے فین ہیں۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ اسٹرانگ عورت کا صحیح روپ ہیں میری ساس جنہوں نے ٹیکسی چلا کر اپنی بیٹیوں کو پڑھایا اور ان کو ثابت قدمی سے لے کر چلیں۔۔۔جب اقراء نے نئی گاڑی خریدی تو یاسر حسین نے دونوں کی تصویر کو لے کر پوسٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میری خوبصورت بیوی اپنی پراؤڈ ماں کے ساتھ جو کہ پاکستان کی پہلی خاتون کریم ڈرائیور ہیں ، اپنی بیٹی کے ساتھ اس کی نئی گاڑی میں موجود ہیں ۔۔۔اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو روکنے والے مرد نہیں ہوسکتے۔۔۔اس پوسٹ میں ان کے الفاظ ظاہر کر رہے تھے ان کی اپنی ساس کے لئے محبت۔۔۔
image
 
ثروت گیلانی
ثروت گیلانی تو آغاز سے ہی اپنی ساس کی دیوانی ہیں۔۔۔ان دونوں کی دوستی بہت ہی کمال کی ہے اور ثروت کی ساس کیونکہ ڈیزائننگ بھی کرتی ہیں اس لئے شادی کا ڈریس بھی انہوں نے ہی بنایا اور ثروت نے بہت دل سے پہنا اور بہت خوبصورت بھی لگیں۔۔۔گھر کی باگ دوڑ انہی کے ہاتھ میں ہے اور ایک ایک چیز انہوں نے بہت دل سے سنواری ہے جس کا ثروت ہمیشہ احترام کرتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: