فرق تلاش کریں۔۔۔شوبز ستارے جن کی مسکراہٹ ان کے بچوں جیسی شرارتی ہے

image
 
اولاد تو والدین کی پرچھائی ہوتی ہے۔۔۔۔ان دونوں میں کوئی نا کوئی بات مشترک ضرور ہوتی ہے اور چہرے کے خدوخال ہوں یا بال کچھ نا کچھ ملتا ضرور ہے۔۔۔لیکن مزیدار بات ہے کہ کچھ شوبز ستاروں کے بچے مسکراتے بھی انہی کی طرح ہیں اور اپنے بچے کی مسکراہٹ کے ستاھ جب وہ تصویر شیئر کرتے ہیں تو فرق تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی کے گھر کافی سالوں بعد جب ننھے فرمان آئے تو انہیں ایک بار پھر لگا کہ میں واپس جوان ہوگیا ہوں کیونکہ چھوٹا بچہ توجہ بھی مانگتا ہے اور اس کو اسی حساب سے وقت بھی دینا پڑتا ہے۔۔۔تو فیصل قریشی راتوں کو جاگے بھی اور انہوں نے اپنے چھوٹے سے فرمان کو گود میں جھولا بھی جھلایا۔۔۔اب جبکہ فرمان ایک سال کے ہوچکے ہیں اور شرارتوں کا طوفان عروج پر ہے تو ان میں ان کے ابا میں کوئی فرق نہیں رہا۔۔۔جتنے شرارتی خود فیصل قریشی ہیں ،کچھ اتنا ہی فرمان بھی ہے۔۔۔فیصل نے اپنی اور اپنے بیٹے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں ایک ہی انداز سے شرارتی آنکھوں کے ساتھ مسکرارہے ہیں۔۔۔یہ تصویر بہت پیاری ہے اور دونوں اس میں ایک جیسے ہی نظر آرہے ہیں۔۔۔
image
 
صنم جنگ
صنم جنگ کی بیٹی میں ابھی سے وہ ساری خصوصیات موجود ہیں جو انہیں ان کی اماں سے ملاتی ہیں لیکن سب سے مزیدار بات ہے ان کی مسکراہٹ۔۔۔یہ مسکراہٹ بالکل اپنی امی جیسی ہے اور فرق صرف اتنا ہے کہ الایا صنم سے بھی زیادہ کھل کر ہنستی ہیں اور اتنی ہی زندہ دل بھی ہیں۔۔۔شرماتی نہیں ہیں بلکہ اب ہر بات کو سمجھتی ہیں۔۔۔اپنی خالہ کی شادی میں وہ ایک اور خالہ کے ساتھ تصاویر اس لئے نہیں کھینچوا رہی تھیں کیونکہ انہوں نے الایا جیسا سوٹ پہن لیا تھا۔۔۔اور الایا کو لگا کہ اب ساری توجہ تو خالہ نے بانٹ لی جو انہیں بالکل پسند نہیں آیا
image
YOU MAY ALSO LIKE: