سب کچھ چھوڑ کر میاں کے ساتھ چلی جاتی ہوں۔۔۔شوبز کی 3 ایسی بیویاں جنہیں میاں کے ساتھ گھومنے کا بہت شوق ہے

image
 
شادی کے بعد ایک عورت کے دل میں ہر ارمان اس کے شوہر سے ہی شروع ہوتا ہے اور انہیں پر ختم ہوتا ہے ۔۔۔اگر ذرا سے بھی توجہ ہو ادھر ادھر تو بیویاں پریشان ہوجاتی ہیں۔۔۔شوبز بیویاں بھی اپنے شوہروں کے ساتھ وقت گزارنے کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں اور اکثر ان کی پوسٹ دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ انہیں میاں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا کتنا شوق ہے۔۔۔
 
سارہ اور فلک
سارہ اور فلک کو جب بھی موقع ملتا ہے تو دونوں ایک دوسرے کو لانگ ڈرائیو یا پھر شہر اور ملک سے باہر لے جاتے ہیں۔۔۔دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گھومنے پھرنے کا بہانہ چاہئے ہوتا ہے اور یہ ایک نشانی ہے ان دونوں کے ایک دوسرے سے بے پناہ پیار کی جس میں ایک دوسرے کو اس کی مصروفیات سے نکال کر اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔
image
 
اقراء اور یاسر
اقراء اور یاسر جب ایک ٹی وی شو میں بھی آئے تو اقراء کا کہنا تھا کہ میرے لئے سب سے بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب یاسر میرے ساتھ ہوتے ہیں۔۔۔گھر میں بھی جب ہوں تو یاسر سے کہتی ہوں کہ ساتھ بیٹھے رہیں۔۔۔گھومنے پھرنے کے تو دونوں ہی شوقین ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے پلانز بناتے ہی رہتے ہیں۔۔۔
image
 
حرا اور مانی
حرا کا تو یہ عالم تھا کہ کہیں بھی کسی بھی شو میں اکیلے مہمان بلائی جائیں تو ایک بار وہ یہ ضرور کہتی ہیں کہ مانی کے ساتھ بلا لو۔۔۔حرا کو مزہ ہی مانی کے ساتھ بیٹھنے اور گھومنے میں آتا ہے اس لئے اکثر میاں اور بچوں کے ساتھ کہیں نا کہیں گھومنے کا منصوبہ بنا ہی لیتی ہیں۔۔۔حرا کا کہنا ہے کہ ہم دونوں نے مشکل دن بھی ساتھ کاٹے اس لئے خوشیاں بھی مل کر بانٹتے ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: