مہنگائی

السلام علیکم!

آپ کے ذریعے حکام بالا کی توجہ ملک کی بڑھتی ہوئی "مہنگائی" جیسے سنگین مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتی ہوں پاکستان میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کا شکار ہر پاکستانی ہو رہا ہے مہنگائی ہمارے معاشرے کا بہت اہم مسئلہ ہے مہنگائی کی روک تھام کے لیے چند گزارشات تحریر کر رہی ہو

مدیر محترم! مہنگائی کے اس بڑھتے رجحان سے پاکستانی عوام بہت پریشان ہے شاید ہی کوئی ایسا دن گزرتا ہوں جب اخبارات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر خود کشی کرنے والوں کی کوئی شے سرخ نہ لگی ہو ۔ہر سال لاکھوں پاکستانی مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر مر جاتے ہیں۔مہنگائی کا اثر سب سے زیادہ پاکستان کے نچلے طبقے پر ہوتا ہے ۔

کرونا وائرس کی وجہ سے بہت ساری اموات ہوئی ہیں ۔مہنگائی کی رہی سہی کسر کرونا وائرس کی وجہ سے پوری ہوگی ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے ۔دو وقت کا کھانا کھانا بھی ممکن نہیں رہا

پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 9.04فیصد رہی ۔آٹے کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد :چینی 20 سے 30 فیصد :دالیں 25 سے 40 فیصد کوکنگ آئل گوشت اور دودھ کی قیمت میں بھی 10 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے
ڈالر کی قدر میں اضافہ مہنگائی کی بڑھنے کی وجہ ہے۔ بے شمار ٹیکسوں کا نفاذ بھی مہنگائی کا سبب ہے حکومتی جب تک ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہیں دی گئی اس وقت تک مہنگائی کے جن پر قابو پانا ناممکن ہے
میں آپ کے اخبار کے ذریعے حکومت وقت سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے کچھ اقدامات کریں

والسلم ایک محب وطن
پاکستانی
بسمہ شاہد۔

Bisma shahid
About the Author: Bisma shahid Read More Articles by Bisma shahid: 2 Articles with 1571 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.