تم سمجھتی کیوں نہیں ہو شاپنگ کی رٹ لگائی ہوئی ہے… جان پیاری ہے یا شاپنگ؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

image
 
"نازنین تم سمجھتی کیوں نہیں ہو شاپنگ شاپنگ کی رٹ لگائ ہوئی ہے۔ جانتی بھی ہو باہر خطرہ ہے کووڈ سے متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر چکے ہیں اور تم کو عید کی شاپنگ کی پڑی ہے" عمر نے جھلائے ہوئے لہجے میں بیوی سے کہا
 
"مجھے کچھ نہیں پتا۔ پچھلے سال بھی آپ نے تو پرانے کپڑوں میں عید کرلی تھی اب آپ چاہتے ہیں ہم بھی ایسا کریں۔ دیکھیں میں صاف بتا رہی ہوں میں اور میرے بچے عید پر نئے کپڑے ضرور لیں گے" نازنین نے بھی غصے سے جواب دیا
 
“ارے تو کون تم کو عید کی شاپنگ سے روک رہا ہے۔ آن لائن کرو جو خریداری کرنی ہے بس بازار جانے کی ضد چھوڑ دو" عمر نے اس بار آرام سے نازنین کو سمجھایا
"آن لائن میں کچھ پتا نہیں چلتا منگواؤ کچھ اور آتا کچھ ہے بس مجھے بازار جانا ہے" نازنین نے شوہر کو اپنا آخری فیصلہ سنایا
 
رمضان کا مہینہ آدھا گزر چکا ہے اور آدھا باقی ہے۔ عام طور پر یہ وقت عید کی بھرپور تیاریوں کا ہوتا ہے۔ افطار کے بعد بازاروں میں رش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ دکاندار حضرات تو اس ایک مہینے میں پورے سال سے زیادہ بزنس کرلیتے ہیں مگر گزشتہ سال سےکووڈ کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کا رہن سہن تبدیل ہوا ہے وہیں اس وبا کا اثر تہواروں اور ان کو منانے کے طریقہ کار پر بھی پڑا ہے۔
 
پاکستان میں کورونا کی حالیہ صورتحال
پچھلے سال تو حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کرکے صورتحال کو کسی طرح قابو کرلیا تھا البتہ چند مہینے پہلے اس سال پہلے کی نسبت مریض کم تھے اس لئے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تھا لیکن انڈیا پاکستان میں کورونا وبا کی حالیہ لہر نے صورتحال یکسر تبدیل کردی ہے۔ دونوں ممالک کووڈ کی تیسری لہر سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مریضوں سے اسپتال بھر چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 17,530 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت بھی دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا سوچ رہی ہے اور عوام کو بھی احتیاط کرنے کے لئے کہہ رہی ہے مگر بازار میں رش دیکھ کر ایسا لگتا نہیں کہ عوام کے کانوں پر جوں بھی رینگ رہی ہے۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے رش ختم کرنے کے لئے ابھی بھی موثر اقدامات کیے جا چکے ہیں لیکن بہرحال لوگ تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو رسک میں ڈالے خوشی خوشی بازاروں اور شاپنگ مالز میں گھومتے نظر آتے ہیں
 
image
 
جان پیاری ہے یا شاپنگ؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں
کورونا وائرس جان لیوا ہے۔ بے شک عید سال میں ایک بار آتی ہے مگر یاد رکھیں زندہ رہنے کی صورت میں ہر سال عید مناسکتے ہیں اور اگر وائرس کو سنجیدگی سے نہ لیا اور احتیاط نہ کی تو یہ موذی وائرس جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ کو اپنی اوراپنے پیاروں کی جان پیاری ہے یا عید کی شاپنگ۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: