چور کو دعوت تو آپ خود دیتے ہیں۔۔۔ آپ کی ایسی غلطیاں جن کی وجہ سے چور کو آپ تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے

image
 
گھروں میں چوری اور ڈاکوں کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔ جن کے گھروں میں واقعات ہوجاتے ہیں وہ بعد میں کچھ بھی کرلیں ان کی گئی ہوئی دولت ملنے کا امکان نا ہونے کے برابر ہی ہوتا ہے۔ ایسے گھر جہاں مخصوص اوقات میں اکیلی خاتون، بچے یا بزرگ رہتے ہوں وہاں چوری چکاری اور ڈاکے کا بہت زیادہ خطرہ رہتا ہے۔البتہ کچھ لوگ بھی اپنی مختلف عادتوں کی وجہ سے چور اچکوں کو خود ہی دعوت دے ڈالتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو آپ کی کچھ ایسی غلطیاں بتائیں گے جن سے بری نیت رکھنے والے لوگوں کی آپ کے گھر تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔
 
1- سوشل میڈیا پر اپنے ارد گرد کا علاقہ شئیر کرنا
اکثر گھر میں بیٹھے ہوئے ہم اپنی قیمتی اشیاء کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں اس کے علاوہ دفاتر یا یونیورسٹی میں بھی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہے۔ یہ محفوظ طریقہ نہیں ہے کیونکہ اس سے آپ سب کو اپنی رہائش اور قیمتی اشیاء کے بارے میں خود معلومات فراہم کررہے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی مسلسل آپ کی پروفائل کو دیکھ رہا ہے تو ہوسکتا ہے آپ کو دفتر وغیرہ سے واپسی پر کسی سانحے کا سامنا کرنا پڑے۔
image
 
2- ضروری کاغذات کو کچرے میں پھینک دینا
ایسے کاغذات جو اب آپ کے استعمال میں نہ ہوں لیکن ان پر آپ کا ذاتی ڈیٹا، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات وغیرہ لکھی ہوں انھیں صرف پھینک دینا کافی نہیں ہوتا بلکہ انھیں پھینکنےسے پہلے اچھی طرح ٹکڑے ٹکڑے کردیں تا کہ لکھی ہوئی عبارت نہ پڑھی جاسکے۔ آج کل آن لائن شاپنگ کا بہت رواج ہے۔ پارسل کے اوپر گھر کا پتہ اور فون نمبر وغیرہ لکھا ہوتا ہے۔ ایسے لفافے کو پھینکنے سے پہلے بھی اس پر لکھی تمام تفصیل کاٹ دیں یا جلا دیں۔
image
 
3- کھڑکیوں پر حفاظتی تہہ
کھلی کھڑکیوں سے کسی کا بھی جھانکنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے کھڑکیوں کے لئے ایک پتلی پلاسٹک کی تہہ بازار میں ملتی ہے اسے شیشے پر لگادینے سے نہ یہ تہہ صرف شیشے کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے بلکہ پرائیوسی بھی فراہم کرتی ہے۔ اس حفاظتی تہہ کو لگانے سے باہر سے صرف وہی نظر آتا ہے جو ڈیزائن پلاسٹک کی شیٹ پر موجود ہوتا ہے۔ کوئی چور آپ کے گھر میں نہیں جھانک سکے گا۔
image
 
4- چابیوں کی تصاویر نہ بنائیں
شاید آپ نہ جانتے ہوں آپ کی چابیوں کی صرف تصاویر دیکھ کر ہی ان کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنائی جاسکتی ہیں اس لئے کسی بھی صورت چابیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ اپلوڈ کریں۔
image
 
 احتیاط: دروازے کے اگے گلاس کے برتن میں کنچے رکھ دیں
دروازے بالکل سامنے ایک شیشے کے برتن میں کچھ کنچے یا ایسی چیزیں ڈال کر رکھ دیں جو بہت آواز پیدا کرتی ہوں اس سے اگر کسی نے آپ کا دروازہ کھولا تو آپ کو فوراً خبر ہوجائے گی اور شاید اتنا وقت مل سکے کے آپ پولیس یا کسی عزیز کو فون پر بتا سکیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: