ہم نے جیل میں ہی مدرسہ بنایا ہوا ہے۔۔۔ جیل میں قیدی رمضان کس طرح گزارتے ہیں؟

image
 
کھلی فضا میں سانس لینا بھی ایک نعمتِ خداوندی ہے۔ ہم نا صرف آزادی سے اپنے دکھ سکھ منا سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں سے ملنے کے لئے مخصوص اوقات کا انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا۔ دوسری جانب جیل میں بند ان قیدیوں کی زندگی ہے جو اپنے جرائم کی سزا کاٹنے کے باعث نہ آزاد فضا میں سانس لے سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے پیاروں کے ساتھ رمضان یا عیدیں گزار سکتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ تجحسس بھی جاگتا ہے کہ پتہ نہیں ان قیدیوں کے روزوشب جیل میں کیسے گزرتے ہوں گے؟ رمضان میں ان کا سحر و افطار کیسے ہوتا ہوگا۔ تو چلیے آج ہم آپ کو قیدیوں کے سحر و افطار اور رمضان میں ان کے روٹین کے بارے میں بتاتے ہیں۔
 
دن میں تین بار درس ہوتا ہے
ایک نجی چینل انڈیپینڈینٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق سوات کی جیل کے قیدی گل زرین خان کہتے ہیں "مفتی صاحب دن میں تین بار درس دیتے ہیں تو وہ وقت بہت اچھا گزر جاتا ہے" جیل کے روٹین کے بارے میں بتاتے ہوئے گل خان کہتے ہیں کہ "ہم رات کے تین بجے اٹھتے ہیں پھر تہجد پڑھنے کے بعد ہم سحری کر کے روزمرہ کے کام کرتے ہیں ۔ دوپہر دو بجے لنگر سے کھانا آتا ہے اور جو قیدی روزہ نہیں رکھ سکتے ان میں دیا جاتا ہے باقی افطار کے لئے رکھ دیا جاتا ہے۔ پھر ہم نماز پڑھتے ہیں۔ عصر کی نماز کے بعد قیدیوں میں شربت، چائے، ترکاری اور روٹی تقسیم کیا جاتا ہے"
 
image
 
ہم نے جیل میں ہی مدرسہ بنایا ہے
ایک قیدی اپنے روٹین کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں" ہم نے جیل میں ہی مدرسہ بنایا ہوا ہے جہاں صبح 8 بجے مولوی صاحب درس دیتے ہیں۔ جیسے جیل کے باہر لوگ مساجد میں تفسیر پڑھتے ہیں ویسے ہی ہم بھی جیل کے اندر تفسیر پڑھتے ہیں"
 
گھر والوں کی یاد تو آتی ہے...
عشاء کی نماز کے بارے میں ایک قیدی کہتے ہیں "ہم تمام قیدی عشاء کی نماز باجماعت ادا کرتے ہیں اور افطار میں جیل کی دکان سے تھوڑا سامان خریدتے ہیں اور جیل میں ملنے والا کھانا ملا کر افطار کرلیتے ہیں۔ ہم جیل میں بڑے چھوٹے کا دھیان رکھتے ہیں اور رمضان کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں لیکن گھر والوں کی یاد تو سب کو آتی ہے۔ جیل کا ماحول کتنا بھی اچھا بنالیں گھر جیسا تو نہیں ہوسکتا"
image
YOU MAY ALSO LIKE: