اسکول میں بچے کی لڑائی ہوجائے تو۔۔۔ بچوں کو ذمہ دار بنانا چاہتے ہیں تو یہ 5 چیزیں لازمی سکھائیں

image
 
آپ کے بچے جب اسکول جانا شروع کرتے ہیں تو وہ ایک انفرادی شخصیت کے طور پر ابھر رہے ہوتے ہیں۔ ان کا اپنا سماجی دائرہ بنتا ہے جس میں ان کے دوست اور ساتھی بچے ہوتے ہیں اس لئے انھیں اسکول اور ساتھی طلبہ کے ساتھ ہونے والے مسائل سے نمٹنا آنا چاہئیے۔ اس کے علاوہ بھی بچوں کی بہتر شخصیت سازی کے لئے ضروری ہے کہ انھیں بچپن سے ہی عمر کی مناسبت سے بنیادی زمہ داریاں سونپی جائیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے 5 سال کے عمر کے بچے کو لازمی آنی چاہئیں تا کہ وہ آپ کے بغیر بھی اپنے مسائل حل کرسکے
 
1- اپنا دفاع کرنا سکھائیں
کزنز اور اسکول میں ساتھی ہم جماعتوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول کی باتیں ہیں۔ چھوٹی عمر کے بچوں میں زیادہ صبر و تحمل یا برداشت نہیں ہوتی۔ بچہ خواہ آپ کا ہو یا کسی اور کا، لڑائی کے دوران جذباتیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اپنے بچے کو سمجھائیں کہ سب سے پہلے اپنے مسائل کو زبانی طور پر حل کرے اور اگر کسی سے خطرہ محسوس ہو تو اپنے ٹیچر یا پرنسپل کو بتائے۔ کسی کی غلط بات یا مذاق اڑانے پر دل چھوٹا نہ کرے کیونکہ یہی چیز سامنے والے کو مضبوط کرتی ہے
 
image
 
2- بنیادی طبی امداد
بچے کو چوٹ لگنے پر سنی پلاسٹ یا مرہم وغیرہ لگانا سکھائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ اگر چوٹ سے خون بہہ رہا ہو تو زخم کا رخ اوپر کی جانب کردینا چاہیے اور اسے دھو کر مرہم لگانا چاہیے۔ آپ چوٹ لگنے کی ایکٹنگ کرکے کھیل ہی کھیل میں بچوں کو یہ سکھا سکتے ہیں
 
3- وقت کی ترتیب
بچوں کو کھیل کود کے دوران وقت کا احساس نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہ باقی امور سے لاپرواہ ہونے لگتے ہیں۔ یہی عادت آگے جا کر غیر زمہ داری کا روپ لے لیتی ہے۔ اس لئے شروع سے ہی وقت کا پابند ہونا سکھائیں۔ ہر کام کے لئے وقت مقرر کریں اور بار بار مقررہ وقت پر کام مکمل کرنے کی یاددہانی کرواتے رہیں اس کے علاوہ بچوں کو یہ بھی بتائیں کہ کام کو اس کی نوعیت کے اعتبار سے ترجیح کیسے دینی ہے مثلاً اگر اسکول کا ٹیسٹ یاد کرنا ضروری ہے تو پہلے اس کا کام مکمل کریں اس کے بعد کچھ اور
 
4- پیسے کا صحیح استعمال
چھوٹی عمر سے بچوں کو پیسے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیں کیونکہ یہی وہ عمر ہے جس میں فضول خرچی کی عادت شروع ہوکر پختگی اختیار کرنے لگتی ہے۔ اس سلسلے میں یہ کیا جاسکتا ہے کہ آپ بچوں سے کہیں ییٹا آپ کو فلاں چیز پسند ہے آپ اس کے لئے پیسے جمع کرکے اسے خرید سکتے ہیں۔
 
5- ایمر جینسی کے لئے تیار کریں
 بچوں کو کسی بھی ایرجینسی کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنا والدین کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے انھیں مناسب الفاظ میں یہ سمجھانے کی ضرورت ہوتی کہ گھر یا اسکول میں کس طرح کے حادثاتی واقعات ہوسکتے ہیں اور اس کے لئے انھیں کس سے مدد مانگنی چاہیے۔ بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر یاد کروائیں تاکہ خدانخواستہ راستہ بھٹکنے کی صورت میں وہ کسی کی مدد سے واپس آسکیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: