|
|
رنگ برنگے پھولوں والے خوبصورت گملے آنکھوں کو ہی نہیں
بھاتے بلکہ گھر کے روپ میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے
کہ ان خوبصورت فلاور پاٹ کو بنانے کے لئے آپ کو کوئی محنت بھی نہیں کرنی
پڑے گی اور ایک سے بڑھ کے ایک انوکھا فلاور پاٹ آپ گھر بیٹھے بناسکتی ہیں
بس اس کے لئے چاہیے ہوں گی تو کچھ ہلاسٹک کی پرانی بوتلیں اور قینچی |
|
1- رسی سے سجا فلاور پاٹ |
کوئی بھی پلاسٹک کی بوتل لے لیں اسے جتنے سائز کا رکھنا
ہے نشان لگا کرکاٹ لیں اور پیندے میں چھوٹا سا سوراخ کرلیں ۔اب رسی کو گوند
لگا کر پاٹ میں گول گھماتے ہوئے چپکاتی جائیں۔ دو تین مختلف رنگوں کی رسی
ہو تو اور پیارا پاٹ تیار ہوجائے گا۔ اب اسے خشک کر کے مٹی بھر دیں اور
کوئی بھی چھوٹا سا پودا لگالیں |
|
2- لٹکنے والا گلدان |
اس گلدان کو بنانے کے لئے آپ کو ایک دیوار کا انتخاب
کرنا ہوگا وہاں کیل لگانی ہوگی۔ اب پلاسٹک کی بوتل کو کاٹ کر نیچے چھوٹا سا
سوراخ کریں اور بوتل کے اوپر کی جانب بھی اتنا بڑا سوراخ کریں کے کیل اس کے
اندر جاسکے۔ ہوگیا فلاور پاٹ تیار۔ اب اس میں مٹی بھریں اور پودا لگا دیں۔
مارکر سے ڈرائنگ کرکے پاٹ کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے |
|
|
3- قدیم دکھنے والے حسین
پاٹ |
کوئی پرانا گلاس یا پھر پلاسٹک کی بوتل کو ہی سلور یا
سنہرے رنگ کا اسپرے کرکے اسے قدیم لُک دیا جاسکتا ہے۔ یہ پاٹ تیار کرکے
ڈرائنگ روم میں بھی رکھے جاسکتے ہیں |
|
4- پیپر شیٹ والا
خوبصورت پاٹ |
اس کو بنانے کے لیے بھی پلاسٹک کی بوتل کاٹ کر نیچے پانی
رسنے کے لیے سوراخ کردیں۔ اب کوئی بھی گفٹ پیپر گوند لکا کر چاروں طرف چپکا
دیں۔ کوئی پرانی بیل یا بٹن لگا کر اسے مذید پیارا بنایا جاسکتا ہے |
|
|
5- بھالو اور خرگوش کی
شکل کے گلدان |
کسی کاغذ یا گتے پر بھالو یا خرگوش بنا کر کاٹ لیں اور
اسے پہلے سے تیار کیے گئے پلاسٹک پاٹ میں چپکا دیں۔ ان تمام پیارے گملوں کو
باورچی خانے میں کھڑکی کے پاس رکھ کر کچن گارڈننگ بھی شروع کی جاسکتی ہے |
|