ایک بیوی قمیض استری کرتی ہے تو دوسری شلوار اور تیسری۔۔۔ ملتان کے فیاض جن کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ساتھ ہنسی خوشی رہتے ہیں

image
 
اگرچہ مرد کی دوسری شادی کو ہمارے معاشرے میں برا نہیں سمجھا جاتا لیکن سوتن کا تصور کرتے ہی خواتین آگ بگولہ ہوجاتی ہیں اور شوہر کو دوسری شادی کرنے کا تو کیا سوچنے تک کی اجازت نہیں دیتیں۔ لیکن ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں شوہر نے نا صرف تین شادیاں کر کے بیگمات کو ایک ساتھ ہنسی خوشی رکھا ہوا ہے بلکہ تینوں بیگمات اپنے شوہر کو باخوشی چوتھی شادی کرنے کی اجازت بھی دے چکی ہیں۔ ایک نجی چینل ڈیلی پاکستان نے ملتان کے ایک ایسے گھر کا دورہ کیا جہاں فیاض نامی شخص کی تین بیویاں اور سات بچے ہیں اور سب کے سب اکھٹے رہتے ہیں۔ اس خاندان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں سے کسی کی آپس میں کوئی چپقلش نہیں اور نہ ہی ان کی کبھی کوئی لڑائی ہوئی ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتےفیاض کے خاندان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کیا باتیں کیں۔
 
بیویاں چاہتی ہیں چھوتھی بھی کرلوں
فیاض کہتے ہیں کہ “میری بیویاں چاہتی ہیں میں چوتھی شادی بھی کرلوں لیکن میں کہتا ہوں اب نہیں کیونکہ بچے بھی ہوگئے ہیں ان کی زمہ داری نبھانا چاہتا ہوں۔ اللہ نے مجھے بہت رزق عطا کیا ہے جس کی وجہ مجھے یہ لگتی ہے کہ یہ سب میری بیویوں کے نصیب سے ہے“ فیاض کہتے ہیں کہ ان کے ہنسی خوشی رہنے کا راز یہ ہے کہ وہ سب کو برابر خرچہ دیتے ہیں کسی کو تنگ نہیں کرتے، کوئی لڑائی جھگڑا نہیں کرتے اس وجہ سے بیویاں بھی آپس میں اچھا سلوک کرتی ہیں۔
 
image
 
باہر کھانا کھانے تینوں بیویاں ساتھ جاتی ہیں
ایک سوال کے جواب میں فیاض نے بتایا کہ باہر کھانا کھانا ہو یا شاپنگ کے لئے جانا ہو تینوں بیویاں اور تمام بچے ساتھ جاتے ہیں اور خواب انجوائے کرتے ہیں۔ ایک کے بچے ادھر ادھر بھاگ جائیں تو دسری پکڑ کر لے آتی ہے اور دوسری چلی جائے تو تیسری لے آتی ہے
 
پہلی بیوی نے اپنا بچہ سوتن کی گود میں ڈال دیا
فیاض کی پہلی بیوی نے نا صرف دل بڑا کرکے سوتن کو قبول کیا بلکہ چار بیٹوں کی ماں ہونے کی وجہ سے جب دیکھا کہ سوتن کو اولاد نہیں ہورہی تو اپنا چھوٹا بیٹا سوتن کو دے دیا۔ جو ابفیاض کی دوسری بیگم کو ہی ماما کہتا ہے لیکن فیاض کہتے ہیں کہ سب بچے تینوں کو اپنی مائیں مانتے ہیں
 
ایک بیوی شلوار استری کرتی ہے تو دوسری قمیض اور تیری ازار بند ڈالتی ہے
فیاض کہتے ہیں کہ جلدی ہو تو ایک پیر کا جوتا ایک بیوی پالش کرتی ہے تو دوسرے پیر کا دوسری کردیتی ہے اور کپڑے استری کرنے کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ایک شلوار استری کرتی ہے اور دوسری قمیض اور تیسری ازار بند ڈالتی ہے اس طرح مل جل کر کام ختم ہوجاتا ہے
 
image
 
جس کے پاس ہمت اور پیسہ ہو وہ دوسری شادی ضرور کرے
فیاض کہتے ہیں کہ ان کی پہلی اور دوسی بیگم کنواری تھیں جبکہ تیسری بیوی کے پہلے شوہر قتل ہوگئے تھے اس وجہ سے انھوں نے ان سے شادی کی۔ فیاض کہتے ہیں کہ جس انسان کے پاس پیسہ اور ہمت ہو وہ ایک سے زائد شادیاں ضرور کرے لیکن سب کے ساتھ برابری اور اچھا سلوک بھی کرے
YOU MAY ALSO LIKE: