لوگ ہمدرد نہیں دردِ سر بن جاتے ہیں!!



کسی کو اپنا دُکھ درد نہ سُناؤ لوگ ہمدرد نہیں دردِ سر بن جاتے ہیں
کسی کو اپنے راز نہ بتاؤ
لوگ ہمراز نہیں کم ظرف بن جاتے ہیں

آپ کو تکلیفیں دُکھ درد کیوں ملتے ہیں
آپ کی غلطیوں کی وجہ سے پھر ایک ہستی ہے جسے آپ کا انتظار ہے کہ میرا بندہ میرے گھر آئے مجھ سے اپنے دُکھ درد بولے مجھ سے تکلیفیں بیان کرے میں معاف کر دوں گا میں اُس کی تکلیفیں دُکھ درد دور کر دوں گا
میں اُسے خوشیاں دوں گا میں اُسے وہاں سے رزق دوں گا جہاں سے اُس نے توقع نہ کی ہوگی
دنیا بھر کی خوشیاں اُس کی جھولی میں ڈال دوں گا میرا بندہ آئے تو سہی
مجھ سے مانگے تو سہی مجھے پکارے تو سہی
میں بخشنے والا بڑا رحمان و رحیم ہوں

کبھی آپ نے آزما کر دیکھا ہے آپ کو دنیا کی وہ تکلیف میسر ہو جس کا حل کسی انسان کے پاس نہ ہو پھر آپ نماز پڑھیں آپ کی تکلیف دور ہو جائے کبھی آزمایا ہے گھر میں رزق کی تنگی ہے قرآن پڑھا ہے تنگی دور ہوئی ہے

تو پھر کیوں نافرمانیوں میں لگے ہوئے ہو
زندگی کیوں ملی تھی عبادت کے لیئے اور ہم نے کیسے گزاری دن رات گناہ کرکے
جب مر جائیں گے قبر بولے گی کیا لائے ہو
ہم کیا جواب دیں گے
لڑکیوں کے ساتھ سیکس چیٹ لائے ہیں گناہ لائے ہو
ٹک ٹوک ڈانس، کندی ویڈیو لائے ہو گالیاں لائے ہیں
ماں باپ کی نافرمانی لائے ہیں
اپنوں کی ناراضگی لائے ہیں
رشتوں کی توہین لائے ہیں زنا لائے ہیں شراب لائے ہیں بہنوں کا کھایا ہوا حق لائے ہیں بھائیوں کی دل میں نفرت لائے ہیں ہمسایوں سے لڑائی جھگڑے لائے ہیں فرقہ پرستی لائے ہیں چوری لائے ہیں جھوٹ لائے ہیں غیبت لائے ہیں سود لائے ہیں

کیا منہ دکھاؤ گے اللّٰه تعالیٰ اور اُس کے محبوب رسول ﷺ اور فرشتوں کو

مانا کہ ہم سب کو ٹھیک نہیں کر سکتے
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم خود ٹھیک ہو جائیں
کیا ایسا نہیں ہو سکتا ہم خود گناہوں سے بچ جائیں

کیا آپ کو پتہ ہے موت کب آنی ہے سب یہی سوچ بیٹھے ہیں کل نماز پڑھیں گے پرسوں نیکی کریں گے جمعہ والا دن اچھے اعمال کریں گے

ادھر آپ کچھ دنوں بعد والا معاملہ سوچیں اُدھر آپ کی روح قبض کر لی جائے
آپ فرشتوں کو کہیں مجھے دنیا میں بھیج دو میں نیکی کرنا چاہتا ہوں
میری ماں ناراض تھی میں منانا چاہتا ہوں ابو خفا ہوئے بیٹھے ہیں ابو کو تو منا لوں بہن کو گالیاں دی تھی اُس سے تو معافی مانگ لوں
مجھے چھوڑ دو مجھے جانے دو میں اپنی غلطیاں سُدھارنا چاہتا ہوں
مگر آپ کو موقع نہ ملے گا کیوں کہ موت موقع نہیں دیتی

کئی لوگ پوچھتے ہیں جناب ایسا طریقہ بتاؤ ہم کیسے اپنی زندگی کو خوبصورت بنائیں ہم سے تو ہماری بیوی تک خوش نہیں ہوتی گھر میں لڑای جھگڑا ہوتا رہتا ہے ہمارے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے بچے روتے بلکتے ہیں ہم کیا کریں

اللّٰه رب العالمین نے فرمایا میں تمہیں ایک کا 10 دوں گا اور کامیابی نماز میں ہے اِن 2 چیزوں پر اگر آپ غور کر لیں تو ہر پریشانی سے بچ جائیں گے

آپ کے پاس آپ کی کمائی کا 40 فیصد حصہ آپ اللّه کی راہ میں خرچ کر دو اگلے ماہ وہ 80 فیصد بڑھ جائے گا پھر 40 فیصد خرچ کر دو
اور نماز نہ چھوڑو کچھ ہی مہینوں میں ان شاءاللّٰه آپ کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہوں گے آپ کو اندازہ تک نہیں ہوگا آپ کی مشکلات پریشانیاں دور ہو رہی ہیں
آپ کو خوشیاں مل رہی ہیں

باقی میرے محترم بھائیو دوستو میری بہنوں بیٹیو اخلاق اور نرم دلی برتا کریں یہ دنیا 4 دن کی ہے کچھ پتہ نہیں ابھی چل رہے ہیں چلتے چلتے گر جائیں مر جائیں. کیوں کہ موت تو اٹل ہےکسی بھی وقت کسی بھی حالت میں آنی ہے تو پھر ایسے حالات میں رہا کریں کہ جب اچانک موت آئے تو آپ کو فرشتوں کو یہ کہنا نہ پڑے کہ مجھے دنیا میں بھیج دو ابھی تک تو میں گناہ کرتا آیا ابھی نیک کام کرنے تھے

دنیا بھر کی کامیابی نماز میں ہے آزما کر دیکھ لینا

اللّه رب العالمین ہم سب کو نیک صالح بنائے گناہوں سے بچائے اور سب اہل ایمان قبر والوں کی قبروں سے عذاب ہٹا دے سب اہل ایمان مسلمانوں کو بخش دے مانا کہ انسان گناہ گار ہے مگر وہ تو اللّٰه رب العالمین ہے بخشنے والا ہے ۔۔
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 225 Articles with 249592 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More