آج کل دلہنیں سفید رنگ کا جوڑا پہننا کیوں پسند کرتی ہیں؟ جانیں سفید عروسی لباس کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

image
 
دلہنوں کا سفید لباس ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ سفید لباس چونکہ پاکیزگی کی علامت ہے اس لئے دلہن بھی اس رنگ کے عروسی لباس میں پری جیسی لگتی ہے۔ لیکن ہر قوم اور ملک میں بسنے والے لوگ الگ الگ روایات رکھتے ہیں اور دلہن کا لباس ان روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ اگرچہ سفید عروسی جوڑا مغربی دلہنوں کا لباس ہے لیکن اب مسلم دنیا بالخصوص ترک اور پاکستان کی دلہنوں میں بھی سفید لباس کا رواج زور پکڑتا جارہا ہے تو چلیے جانتے ہیں کہ کیوں آجکل دلہنیں سفید رنگ پہننا زیادہ پسند کررہی ہیں اور اس کا رواج ترقی پارہا ہے
 
 ترک دلہن
ترکی میں دلہنیں سفید رنگ کے لباس کا انتخاب ملکہ سے مماثلت میں کرتی ہیں چونکہ عام طور پر مختلف ممالک کی ملکہ اپنی شادی میں سفید گاؤن پہنتی ہیں اسی لئے ترکی میں دلہنیں بھی اسی انداز کو اپنانا پسند کرتی ہیں اور سفید گاؤن یا میکسی پہنتی ہیں۔ لباس کے علاوہ ترکی کی کچھ مسلمان دلہنیں اسکارف سے اپنا سر ڈھانپتی ہیں
 
image
 
پاکستان میں دلہنوں کا سفید لباس
پاکستان میں عام طور پر دلہنوں میں سرخ رنگ کا عروسی لباس پہننے کا رواج ہے جس کا مذہب سے تو کوئی تعلق نہیں البتہ برصغیر پاک و ہند کی دلہنوں میں کئی زمانوں سے سرخ جوڑا دلہنوں کے لیے لازمی خیال کیا جاتا ہے۔ لیکن اب یہ رواج دھیرے دھیرے تبدیل ہورہا ہے اور جہاں دلہنیں اپنے عروسی لباس میں مختلف رنگوں کے تجربے کرتی دکھائی دیتی ہیں وہیں سفید رنگ کو بھی خاصی اہمیت دی جارہی ہے
 
image
 
 پاکستان میں سفید رنگ کے عروسی لباس متعارف کروانے کا سہرا پاکستانی میڈیا کو جاتا ہے جس میں مختلف اداکاروں نے اپنے ڈراموں کے دوران سفید عروسی لباس پہنا اور اس میں اتنی خوبصورت لگیں کہ ان کی دیکھا دیکھی کئی ہونے والی دلہنوں نے سفید عروسی لباس کی فرمائش کردی
 
ہر رنگ کا اپنا حسن ہے اور بلاشبہ سفید رنگ آنکھوں کو تو بھلا لگتا ہی ہے لیکن دلہن پر اس رنگ کے لباس کے ساتھ دیگر لوازمات اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: