|
|
چہرے پر انجکشن لگوا کر رنگ گورا کرنا، عمر کا گھٹانا، خود کو پہلے سے کم عمر
دکھانا تو ایک ظاہری عمل ہے جس میں پاکستان کی کافی ساری اداکارائیں کافی کامیاب
ہیں لیکن ایک نیا ٹرینڈ اس وقت شوبز میں گردش کر رہا ہے باتوں سے چھوٹا بننے کا اور
بچپنا دکھانے کا۔۔۔پاکستانی شوبز کی کئی اداکارائیں کیوٹ بننے کی کوشش کرتی دکھائی
دے رہی ہیں ۔۔۔ |
|
ماہرہ خان |
یہ سچ ہے کہ ماہرہ خان کو پاکستان کے خوبصورت ترین کامیاب چہروں میں سے ایک
مانا جاتا ہے اور وہ اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ لوگ انہیں کتنا پسند
کرتے ہیں اور سراہتے ہیں ۔۔۔لیکن ماہرہ خان کے گزشتہ کچھ انٹرویوز میں ان
کی بناوٹی بچہ بننے کی اداکاری بہت سارے لوگوں کو کچھ خاص پسند نہیں
آئی۔۔۔ندا یاسر کے شو میں جب ان کا انٹرویو ہوا تو بہت سارے لوگوں نے یہ
نوٹ کیا کہ ماہرہ اپنی عمر سے بہت چھوٹا بننے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کا
یہ انداز جیتو پاکستان کے سیٹ پر بھی بارہا محسوس کیا گیا۔۔۔۔ |
|
|
یمنیٰ زیدی |
یمنیٰ زیدی کو ان کے معصوم انداز کی وجہ سے ہی پسند کیا جاتا ہے لیکن اب
انہوں نے اس کردار کو خود پر کچھ اتنا طاری کر لیا ہے کہ وہ اس سے نکل نہیں
پا رہیں۔۔۔ان کے چہرے کا بھولپن ان کے کافی کام آتا ہے انہیں چھوٹا اور
بچپن کے دائرہ میں دکھانے کے لئے لیکن کہیں نا کہیں انہیں سمجھداری کا
مظاہرہ بھی کرنا چاہئے۔۔۔جیتو پاکستان کے سیٹ پر وہ بالکل ایک چھوٹے بچے کی
طرح کھڑی تھیں جسے بس کھڑا کردیا ہے اور وہ صرف اپنے معصوم سوالوں سے سب کو
حیران کرتا رہتا ہے۔۔۔لیکن ہر جگہ یہ معصوم مسکراہٹ کام نہیں آتی۔۔۔ |
|
|
نادیہ خان |
نادیہ خان کے بہت قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد نادیہ خان کے
بچپن میں دو گنا اضافہ ہوگیا ہے اور وہ اپنی عمر سے کافی چھوٹا دکھا رہی
ہیں۔۔۔نادیہ کے انداز احسن خان کے شو پر جب دیکھے گئے تو سب نے ہی کہا کہ
یہ اپنی عمر سے چھوٹا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔۔حالانکہ نادیہ اس شادی سے
کافی خوش ہیں لیکن اس خوشی کو دکھانے کے انداز میں وہ اپنی عمر کے دائرے سے
بہت زیادہ باہر نکل جاتی ہیں۔۔۔ |
|