اب تم شوبز میں کام نہیں کرو گی۔۔۔انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں جنہوں نے شوبز چھوڑا شادی کے بعد

image
 
شادی ایک نیا سفر ہے زندگی کا جس میں داخل ہونے کے بعد اکثر اداکارائیں بڑے بڑے فیصلے لیتی ہیں اور شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لیتی ہیں۔ کچھ کو نجی زندگی میں سیٹ ہونے کے لئے شوبز کو چھوڑنا پڑتا ہے اور کچھ خود یہ فیصلہ کرتی ہیں۔ شوبز کے ایسے کئی بڑے نام ہیں جنہوں نے زندگی کا یہ مشکل فیصلہ لیا اور اس پر ابھی تک قائم ہیں۔
 
صنم بلوچ
صنم بلوچ کی کچھ عرصہ قبل اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آنے والی تصاویر نے کافی دن تہلکہ مچایا کہ آخر یہ شادی کب ہوئی۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ اس شادی کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے آگئیں اور یہ اندازہ ہوا کہ صنم بلوچ کی شادی ایک بہت ہی بارسوخ اور پیسے والے گھرانے میں ہو گئی ہے جہاں ان پر لگنے والی سب سے بڑی پابندی شوبز کی دنیا سے دور رہنے کی ہے۔ خاص طور پر بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے شوہر کو لگتا ہے کہ صنم کو اب مکمل طور پر اسی کی پرورش پر توجہ دینی ہے اور صنم خوشی خوشی اپنے شوہر کی اس خواہش کو پورا کر رہی ہیں۔ انہوں نے باقاعدہ اعلان نہیں کیا لیکن ذرائع سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صنم نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔۔۔
image
 
عائشہ خان
اپنی شادی سے کچھ عرصہ قبل عائشہ خان نے شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان سننے کے بعد کافی لوگوں کا خیال تھا کہ شہرت کے اس آسمان پر چمکنے والا یہ ستارہ وقتی طور پر اس فیصلے کے لئے راضی ہوا ہے۔ لیکن عائشہ خان کی ثابت قدمی نے ان کے فیصلے کی مضبوطی پر سچ کی مہر ثبت کردی۔ عائشہ خان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا اور کسی ڈرامہ، کسی کمرشل اور کسی بھی ٹی وی انٹرویو میں شادی کے بعد دکھائی نہیں دیں۔
image
 
نیمل خاور خان
نیمل نے یوں تو شوبز میں بس قدم ہی رکھا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ لیکن ان کی شہرت دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ اس سفر کو بہت آگے تک لے جا سکتی ہیں۔ نیمل نے اپنی مرضی سے زندگی کی ڈور حمزہ عباسی کے ہاتھ میں دی اور شوبز کو نا صرف چھوڑا بلکہ خوشی سے چھوڑا۔ اب اپنے بیٹے کی پرورش میں مصروف ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: