|
|
یقیناً ہم اس شادی کو سال 2021 کی عجیب و غریب شادی قرار
دے سکتے ہیں جس میں ہندوستانی دولہا نے شادی کے دوران دلہن کی موت واقع
ہونے کے بعد اس کی بہن سے اسی وقت شادی کر لی- |
|
یہ حیرت انگیز حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ
ہفتے اس وقت پیش آیا جب شادی کی رسومات کے دوران نوجوان دلہن Surabhi اچانک
دولہا منجیش کمار کے سامنے گر پڑی اور بے ہوش گئی- |
|
اسی وقت ایمبولینس کو کال کی گئی لیکن طبی عملے کی جانب
سے خاتون کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی گئی- |
|
یقیناً ہر کوئی اس موقع پر یہی سوچے گا کہ اب شادی منسوخ
کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے لیکن یہاں ایسا بالکل نہیں ہوا- |
|
اندوہناک موت کے بعد منجیش اور سورابی کے اہل خانہ نے
اسی وقت بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے لگے جبکہ ایک تجویز یہ پیش کی
گئی کہ دولہا کی شادی انتقال کرجانے والی دلہن کی بہن نشاﺀ سے کر دی جائے-
اور اس تجویز کو دلہن کے والدین نے بھی قبول کر لیا- |
|
|
|
سورابی کے بھائی کا کہنا تھا کہ “ ہم نہیں جانتے تھے کہ
اس صورتحال میں کیا کرنا چاہیے اور دونوں خاندان ایک ساتھ بیٹھ گئے کہ اس
دوران کسی نے تجویز دی کہ میری چھوٹی بہن نشاﺀ کی شادی دولہا سے کردینی
چاہیے“- |
|
“ یہ بہت عجیب صورتحال تھی کہ میری ایک بہن کی لاش دوسرے
کمرے میں پڑی ہے جبکہ چھوٹی بہن کی شادی ہورہی ہے“- |
|
جیسا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں، شادی کی تقریب انتہائی اداس
ماحول میں منعقد کی گئی ہوگی، کیوں کہ سورابی کی لاش اگلے کمرے میں موجود
تھی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ نشاﺀ نے اس شادی کو اپنے اہل خانہ کے فرائض
کے طور پر قبول کیا تھا۔ |