ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے... ملالہ کے بیان پر شہریوں کا ردعمل، کیا ملالہ کو اپنے ہم وطنوں کے جذبات کا کوئی احساس نہیں؟

image
 
ملالہ کے شادی کے بارے میں حالیہ بیان نے جہاں پھر سے لوگوں کے جذبات مجروح کیے ہیں وہاں کئی ایسے بھی ہیں جو ملالہ کے بیانات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کیوں کہ ان کے خیال میں ملالہ مغرب میں رہ کر ان کی ہی زبان بولتی ہیں اس لئے پاکستانیوں کو ان کی بات دل پر نہیں لینی چاہئے۔ اسی سلسلے میں "ہماری ویب" کے نمائندے نے جب مختلف لوگوں سے ان کی رائے پوچھی تو تقریباً تمام ہی لوگوں نے ملالہ کے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔
 
ان کا دماغ خراب ہے
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف شہری اس حوالے سے ایک زبان ہوکر ملالہ کی شادی کے بجائے پارٹرشپ والی تجویز کر رد کررہے ہیں۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ "تمام اسلامی ممالک کو ایک ساتھ ہو کر ملالہ کی پاکستانی شہریت ختم کروانی چاہیے کیونکہ جب سے ان کو نوبیل انعام ملا ہے ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے تو ان کا علاج کرانا چاہیے"-
 
image
 
اسی طرح ایک اور شہری فراز سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا "ملالہ شروع سے ہی ٹھیک نہیں ہیں وہ مغربی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں جو انھیں اپنے مفاد کے لیے استعمال کررہا ہے جب ملالہ اس حقیقت کو سمجھ لیں گی تو بہت پچھتائیں گی"
 
خواتین کی رائے
خواتین شہری سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ملالہ کا انٹرویو بالکل فضول ہے جبکہ ایک اور خاتون کے مطابق" سب کی اپنی مرضی ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں لیکن مسلمان ہونے کی حیثیت سے ملالہ کی بات غلط ہے"-
 
image
 
پہلے تولو پھر بولو
چاہے اسٹریٹ ویڈیو ہو یا سوشل میڈیا۔ تمام پاکستانی ملالہ کی شادی کے مقدس رشتے کے بجائے پارٹنرشپ والی بات پر کافی غم و غصے سے دوچار دکھائی دیتے ہیں۔ ملالہ چونکہ ہر پلیٹ فارم پر خود کو پاکستانی شہری اور پشتون ہی کہتی ہیں اس لئے انھیں غور کرنا چاہیے کہ ان کے کہے ہوئے الفاظ پاکستانیوں کے جذبات کس طرح مجروح کرتے ہیں اور اگر انھیں اپنے ہم وطنوں کے جذبات کا کوئی خیال نہیں تو پھر ان کا خود کو پاکستانی کہنا محض ایک منافقانہ عمل ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: