خواتین کی سو تصاویر میں سے مردوں نے شادی کے لیے کیسی عورتوں کا انتخاب کیا۔ خوشگوار ازدواجی زندگی کا اہم راز بے نقاب

image
 
بیوی کا موٹا یا دبلا ہونا ازدواجی زندگی پر اثرات مرتب کر سکتا ہے بظاہر سننے میں یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے مگر جدید تحقیقات کی روشنی میں یہ بات ممکنات میں شامل ہے اس حوالے سے ماہرین نے مختلف شادی شدہ جوڑوں پر ریسرچ کی۔ جس سے یہ ظاہر ہوا کہ جن جوڑوں میں بیوی کا وزن کم ہوتا ہے ان کے درمیان کے باہمی تعلقات دوسرے جوڑوں کے مقابلے میں خوشگوار ہوتے ہیں۔
 
بیوی کا دبلا ہونا اور شادی پر اثرات
اس حوالے سے نئے شادی شدہ جوڑوں کو ایک سوالنامہ دیا گیا جس میں مختلف سوالات کی مدد سے اس بات کی جانچ کی کوشش کی گئی کہ ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز کیسا ہے اور وہ اس نئے تعلق سے منسلک ہو کر کیسا محسوس کر رہے ہیں-
 
image
 
اس سوالنامے کے جوابات کی روشنی میں جو نتائج اخذ کیے گئے اس کے مطابق جن خواتین کا باڈی ماس انڈيکس یا بی ایم آئی متناسب یا کم تھا ان کے شوہر ان سے زيادہ شادی کر کے زيادہ خوش اور مطمئين تھے- جب کہ جن خواتین کا بی ایم آئی یا ان کا وزن ان کے قد کی مناسبت سے زيادہ تھا ان کے شوہر ایسی خواتین سے شادی کے بعد کم ہی خوش تھے۔ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مرد ایسی خواتین کو پسند کرتے ہیں جو کہ خوبصورت جسامت کی حامل ہوتی ہیں اور اسمارٹ نظر آتی ہیں-
 
مردوں اور عورتوں کا خوبصورتی کا معیار جدا ہوتا ہے
ماہرین نے مردوں اور عورتوں کی خوبصورتی کا معیار جاننے کے لیے 100 خواتین کی تصاویر کا انتخاب کیا اور اسی طرح سو تصاویر مردوں کی منتخب کر کے عورتوں کو دکھائی گئیں تو اس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ مردوں نے ایسی خواتین کی تصاویر کا انتخاب کیا جو کہ سلم اور اسمارٹ تھیں۔
 
جب کہ اس کے مقابلے میں خواتین میں ملا جلا رجحان پایا گیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرد حضرات جیون ساتھی کے طور پر ایسی خواتین کے ساتھ زیادہ خوش رہتے ہیں جن کا وزن کم ہوتا ہے ۔
 
image
 
خواتین بھاری مردوں کو ترجیح دیتی ہیں
انسان جب غاروں میں بسیرا کرتا تھا اس وقت سے خواتین بہادر، جنگجو اور خود سے مضبوط مردوں کے ساتھ خود کو محفوظ سمجھتی تھیں اس وقت سے لے کر آج تک خواتین ایسے مردوں کے ساتھ خود کو زیادہ خوش محسوس کرتی ہیں جو قد میں ان سے بڑےاور جسامت میں ان سے بھاری ہوتے ہیں-
 
یہی وجہ ہے کہ ایسے جوڑے جن میں خواتین مرد کے مقابلے میں جسامت میں کم ہوتی ہیں زیادہ ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور ایسے جوڑوں کی شادی شدہ زندگی زیادہ بہتر ہوتی ہے-
 
کچھ جوڑے ان اصولوں سے ماورا بھی ہوتے ہیں
کہا یہ جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور جہاں محبت ہوتی ہے وہاں پر موٹا دبلا ہونا ، گورا کالا ہونا سب کچھ پس پشت چلا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے ہمارے اردگرد ایسے بھی کچھ جوڑے نظر آتے ہیں جو کہ ان تمام تحقیقات کو رد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ہمراہ بہت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اس وجہ سے اس تحقیق کو ایک عمومی تحقیق تو کہا جا سکتا ہے مگر اس کو حتمی سمجھ کر فیصلہ صادر نہیں کرنا چاہیے-
YOU MAY ALSO LIKE: