عشق به همسر

بیوی زندگی کا حصہ ہے اسے خوش رکھے اور اللہ آپ کو خوش رکھے

*” بیوی کو عزت و محبت دینا “*

کہتے ہیں کہ شادی کے بعد عورت کا چہرہ اور جسمانی حالت بتاتی ہے کہ اُس کے شوہر نے اُسے کس حال میں رکھا ہوا ہے۔ وہ عورتیں کبھی بوڑھی نہیں ہوتیں جن کے شوہر اُن پر جان چھڑکتے ہیں۔ شادی سے قبل لڑکی مناسب شکل صورت کی ہوتی ہے جو پہن اُوڑھ کر اچھا لگتی ہے۔ مگر شادی کے بعد شوہر کی توجہ، محبت اور عزت عورت کے چہرے کو ایسا نکھارتی ہے... کہ وہ مزید خوبصورت ہوتی چلی جاتی ہے۔ شادی کے دس بیس سال بیت جانے کے بعد بھی عورت خوبصورت اور کم عمر لگ سکتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں اور زوجین کی قسمت پر رشک کرتے نہ تھکیں۔ لوگ ہمیشہ عورت کو الزام دیتے ہیں کہ وہ اپنا خیال نہیں رکھتی جس کا شوہر ہی اُسے عزت و اہمیت نہ دیتا ہو تو وہ بھلا کس کے لیے سجے سنورے۔

کہتے ہیں کہ عورت کو تم جیسا کہو گے وہ ویسی ہی بنتی چلی جائے گی، اُسے بدصورت اور پھوہڑ کہو گے تو وہی بنتی جائے گی اور اگر اُسے خوبصورت اور سلیقہ مند کہو گے تو وہ خود بہ خود ویسی ہی بنتی چلی جائے گی۔

● رسول کریم ؐ نے فرماتے ہیں:
” نیک اور بلند مرتبہ لوگ اپنی بیویوں کی عزت کرتے ہیں اور پست ذہنیت اور نیچ لوگ اُن کی توہین کرتے ہیں۔“(1)

● رسول کریم ؐ نے فرماتے ہیں:
” تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورت کے ساتھ سب سے بہتر سلوک کرے۔“(2)

● حضرت امام زین العابدین ؑ نے فرماتے ہیں:
5” تم پر عورت کا یہ حق ہے کہ اُس کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ کیونکہ وہ تمھاری دست نگر ہے، اُس کے کھانے پینے کا، کپڑے کا انتظام کرو اور اُس کی نادانیوں کو معاف کردو۔“(3)

● ڈاکٹر علی شریعتی کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ﻋﻮﺭﺕ ﺍگر ﭘﺭﻧﺪﮮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ میں ﺧﻠﻖ ہوتی ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ”ﻣﻮﺭ“ ہوتی۔ ﺍگر چوپائے ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ میں ﺧﻠﻖ ﮐﯽ ﺟﺎتی ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ”ہرﻥ“ ہوتی۔ ﺍگر ﮐﯿﮍﮮ مکوﮌﮮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ میں ﺧﻠﻖ ﮐﯽ ﺟﺎتی ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ”تتلی“ ہوتی۔ لیکن ﻭﮦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺧﻠﻖ ہوئی ﺗﺎﮐﮧ ﻣﺎﮞ، بہن ﺍﻭﺭ ﻋﺸﻖ(بیوی) بنے۔۔۔

ﺍِﺱ ﺣﺪ تک ﻧﺎﺯﮎ ﻣﺰﺍﺝ ﮐﮧ ﺍﮎ پھوﻝ ﺍُسے ﺭﺍضی ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺵ ﮐﺭ ﺩیتا ﮨﮯ۔۔ ﺍﻭﺭ ﺍِﮎ ﻟﻔﻆ ﺍُسے ﻣﺎﺭ ﺩیتا ﮨﮯ۔!
ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍﮮ ﻣﺮﺩﻭﮞ خیاﻝ ﺭکھو ﻋﻮﺭﺕ تمھاﺭﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺑﻨﺎئی گئی ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺗﻢ ﺍپنے ﺩﻝ میں ﺍُس کو جگہ ﺩﻭ۔

ﺗﻌﺠﺐ ﺁﻭﺭ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍپنے بچپن ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺮکت ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﮐﮭﻮلتی ﮨﮯ۔ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻮﺍنی ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮہر کا ﺍیماﻥ کاﻣﻞ کرتی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﻣﺎﮞ بنتی ﮨﮯ ﺗﻮ ﺟﻨﺖ ﺍﺱ کے ﻗﺪﻣﻮﮞ تلے ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﻗﺪﺭ کرﻭ ۔.

 

NAJAF ALI
About the Author: NAJAF ALI Read More Articles by NAJAF ALI: 22 Articles with 26675 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.