|
|
شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کے ان ناموں میں سے
ایک ہیں جو ایک سیکنڈ میں بولتی بند کروا دیتی تھیں لیکن بچے کی پیدائش کے
بعد انہوں نے خود کو گھر اور بچے کے ساتھ ہی مصروف کرلیا۔۔۔شرمیلا کی شخصیت
کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا گھر میں کوئی رعب چلتا ہوگا لیکن یہ اتنا بھی
سچ نہیں۔۔۔شرمیلا کا کہنا ہے کہ گھر میں حشام کا ہی رعب چلتا ہے۔۔۔ |
|
ایک شو میں کچھ عرصہ پہلے شرمیلا نے خود اقرار کیا کہ ان
کے شوہر نے ان کی کافی بولتی بند کروائی ہے۔۔۔گھر میں شرمیلا سے زیادہ ان
کا غصہ مشہور ہے۔۔۔ |
|
|
|
یہ حقیقت ہے کہ بیٹے حسین کا زیادہ خیال خود حشام رکھتے
ہیں اور اس پر سختیاں بھی نہیں کرتے۔۔۔اس رشتہ کا آغاز بھی خود حشام نے کیا
اور ایسی ہی ایک ملاقات میں دونوں نے یہ فائنل نہیں کیا تھا کہ یہ شادی
ہوجائے گی۔۔۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ احساس پختہ ہوا اور یہ شادی ہوگئی۔۔۔ |
|
حشام حد سے زیادہ صفائی پسند ہیں اور بار بار نوکروں کو
اسی بات پر ڈانٹ پڑتی ہے۔۔۔ |
|
|
|
ایک دور تھا جب شرمیلا حشام پر کافی شک کرتی تھیں اور ان
کے موبائل کا پاس ورڈ بھی ان کے پاس تھا لیکن پھر یہ پابندی بھی ہٹ گئی اور
حشام نے خود کو ہمیشہ ایک اچھا شوہر بنانے کی کوشش کی۔۔۔ |