|
|
دنیا کتنی ہی جدت کیوں نا اختیار کرلے لیکن شادی بیاہ
ایک ایسا موقع ہے جہاں لوگ خوشی خوشی اپنی خاندانی یا روایتی رسم و رواج کو
پورا کرتے نظر آتے ہیں۔ ان رسم و رواج میں کچھ تو بہت خوبصورت ہوتے ہیں
لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو جان کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہم آپ
کو شادی بیاہ کے موقع پر ہونے والے ایسے رسم و رواج کے بارے میں بتانے
جارہے ہیں جو ناقابلِ یقین حد تک عجیب و غریب ہیں |
|
تین دن تک باتھ روم نہیں
جاسکتے (انڈونیشیا) |
انڈونیشیا میں نئے شادی شدہ جوڑے کو تین دن کے لئے ایک
کمرے تک محدود کردیاجاتا ہے۔ کہانی صرف یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ رواج کے
مطابق شادی شدہ جوڑے کو تین دن تک باتھ روم جانے کی اجازت بھی نہیں ہوتی
کیونکہ وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے اس سے جوڑے میں محبت اور قوت برداشت میں
اضافہ ہوتا ہے |
|
|
ساس سے جلن (جاپان) |
جاپان میں دلہن کو سر سے پاؤں تک سفید لباس پہنایا جاتا
ہے۔ دلہن کے لئے ضروری ہے کہ لباس کے ساتھ ساتھ جیولری یہاں تک کہ میک بھی
سفید کیا جائے۔ لیکن سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دلہن کو لباس کے ساتھ
ایک بڑا سا ٹوپا بھی پہننا پڑتا ہے جس کا مقصد اس حسد کو کم کرنا ہے جو وہ
آنے والے دنوں میں اپنی ساس کے لئے محسوس کرسکتی ہے |
|
|
دولہا دلہن پر پلیٹیں
پھینکنا (جرمنی) |
جرمنی کے لوگ بھی بری نظر اور شیطان پر یقین رکھتے ہیں۔
اس لئے شادی شدہ زندگی میں کسی قسم کی برائی کا دخل نا ہو اس کے لئے نیا
شادی شدہ جوڑا خود صفائی کرتا ہے۔ رسم کے طور پر تقریب میں آئے مہمان دلہا
دلہن کے آگے پورسلین کی پلیٹیں توڑتے ہیں جنھیں دلہا دلہن کو خود صاف کرنا
ضروری ہوتا ہے |
|
|
وہیل کے
دانت (فجی) |
یہاں شادی تو دور، لڑکی کا ہاتھ مانگنا بھی آسان نہیں۔
کوئی بھی ایرا غیرا لڑکی کے باپ سے اس کی بیٹی کا ہاتھ نہیں مانگ سکتا بلکہ
اس کے لئے لڑکے کو پہلے وہیل مچھلی کا دانت توڑ کر اپنے ہونے والے سسر کو
دینے پڑتے ہیں اس کے بعد رشتہ طے پاتا ہے۔ اس رسم کا مقصد لڑکی کے لئے
بہادر دلہا کا انتخاب کرنا ہوتا ہے |
|