|
|
کبھی کبھی انجانے میں کہے جانے والے الفاظ کسی دوسرے کے
لئے خنجر کی طرح بن جاتے ہیں۔۔۔جو دھیرے دھیرے اپنا وار کرتے ہیں اور ایک
دل دل کو چیر دیتے ہیں۔۔۔عموماً خواتین ہی دوسری خواتین کے لئے سب سے بڑی
دشمن بن جاتی ہیں۔۔۔بجائے ایک دوسرے کے لئے مثبت سوچنے اور خوش ہونے کے،
جلن اور حسد کی موذی بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔۔۔ |
|
یہ ان دنوں کی بات ہے جب گھر میں میری شادی کی بات چل
رہی تھی۔۔۔میں یونیورسٹی میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بہت ذہین ترین طالبہ
تھی۔۔۔رنگت گندمی تھی، صورت واجبی تھی لیکن ذہانت اور بولنے کی صلاحیت نے
میرے چہرے پر ایک وقار کو قائم رکھا ہوا تھا۔۔۔میرے سینئرز بھی بھی میری
شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہی میں سے ایک عدیل بھی تھے۔۔۔عدیل بہت خوش
شکل، قد آور اور بہت ہی پر کشش شخصیت کے مالک تھے۔۔۔کب عدیل کو میں اچھی
لگی اس کا مجھے بھی اندزہ نا ہوا۔۔۔پتہ چلا جب وہ اپنی والدہ اور بھائی
بھابھی کے ہمراہ میرے گھر رشتہ لے کر آئے۔۔۔ |
|
میرے والدین تو خود بھی یہی چاہتے تھے کہ میری شادی ہو
اور چھوٹی بہنوں کا نمبر آئے۔۔۔یوں بات پکی ہوگئی۔۔۔میں نے اپنی اس خوشی کو
جب بھی کسی کو بتایا تو یوں لگا سب اس بات پر حیران ہیں کہ اس واجبی شکل
والی کو کیسے ایک خوش شکل انسان نصیب ہوا۔۔۔یہ خیال مجھے صرف خواتین کی طرف
سے ہی سننے کو ملا۔۔۔ |
|
|
|
میری کزنز، میری خالائیں، میری اپنی بہنیں ، میری امی سب
نے ہی اس بات کو بارہا کہا۔۔۔۔اس احساس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ
شاید میں کم تر تھی اور مجھ پر عدیل کا احسان ہے۔۔۔ |
|
عدیل اپنی اس خوشی کو یونیورسٹی کے دوستوں سے شیئر کرنا
چاہتے تھے۔۔۔۔اور ہم نے ایک چھوٹا سا لنچ اپنے دوستوں کو دیا اور وہیں عدیل
نے اس بات کا اظہار کیا کہ میری اور عالیہ کی بات پکی ہوگئی ہے۔۔۔اس وقت تو
کچھ پتہ نہیں چلا۔۔۔لیکن جب میں وہاں سے اٹھی تو میری بہترین دوستوں نے مجھ
سے ایسا سوال کیا کہ میں بس انہیں دیکھتی ہی رہ گئی اور یہ احساس میرے اندر
چیخیں مارنے لگا کہ ایک عورت ہی دوسری عورت کے لئے سب سے زیادہ بغض اور
کینہ رکھتی ہے۔۔۔ |
|
|
|
میری دوست نے کہا۔۔۔عالیہ ہمیں بھی کوئی ایسا گر بتا دو کہ لڑکا ہمیں ایسے
پسند کرے جیسے اندھا ہو۔۔۔میری شادی عدیل سے ہوگئی ۔۔۔ہم خوش بھی
ہیں۔۔۔لیکن میں نے یہ جان لیا ہے کہ آپ کے اردگرد موجود خواتین کبھی بھی آپ
کی زندگی میں آنے والی خوشی کو دل سے محسوس نہیں کریں گی۔۔اس لئے بہتر ہے
کہ اپنی خوشی کو اپنے اندر ہی محفوظ رکھیں۔۔۔ |
|
(معاشرے کے تلخ رویوں پر مبنی ایک
فرضی عکاسی) |