کیا شادی کا جوڑا پارلر والے دیتے ہیں؟ ہماری ویب کی ٹیم نے حریم شاہ کی شادی کی حقیقت پتہ لگا لی

image
 
ہمیشہ خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس بار کچھ اسا کیا ہے کہ عوام ہی نہیں بلکہ وزراء میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ دراصل پچھلے ہفتے حریم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ایسی تصویر شئیر کی جس میں ان کا دلہن کی طرح سجا ہوا ہاتھ ایک آدمی کے ہاتھ کے ساتھ رکھا ہوا ہے۔ حریم نے اس تصویر کے ساتھ ہی اپنے نکاح کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی یہ بتایا کہ ان کے شوہر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ صوبائ وزیر بھی ہیں۔ البتہ حریم نے اپنے دلہا کا چہرہ اور نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے یہ کہا کہ چونکہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اس لئے وہ تب تک اپنے شوہر کا نام نہیں بتائیں گی جب تک وہ اپنی پہلی بیوی کو منا نہیں لیتے۔
 
کیا یہ شہرت پانے کا ڈرامہ ہے؟
یہ معاملہ دو دن یوں ہی چلتا رہا یہاں تک کے پی پی پی کے وزراء سوشل میڈیا اور اپنی بیگمات کے آگے صفائیاں پیش کرنے لگے لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آیا جب کراچی میں کشف بیوٹی سیلون کی بیوٹیشن کشف نے اس معاملے کی وضاحت کی۔ “ہماری ویب“ کی ٹیم اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لئے کشف سیلون گئی تو کشف کا کہنا تھا کہ “یہ تصویریں ایک برائیڈل شوٹ کی ہیں جس کے لئے حریم شاہ کو بطورِ ماڈل بلایا گیا تھا‘ کشف نے وہ جگہیں بھی دکھائیں جہاں یہ تصویریں بنائی گئیں تھیں اور ہماری ویب کے نمائندے کو ایک وڈیو بھی دکھائی جس میں حریم شاہ کشف سیلون کے میک اپ شوٹ کی تعریف کررہی ہیں۔ وڈیو کا لنک ہم اپنے قارئین کے لئے پیش کررہے ہیں
 
 
شادی کے کپڑے اور جیولری
حریم شاہ کی کشف سیلون میں بنائی گئی وڈیو میں یہ صاف صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کشف حریم کے سامنے ہی ان کے لباس کے اسپانسرڈ ہونے کا ذکر کررہی ہیں جبکہ حقیقی شادی میں بارات اور ولیمے کا جوڑا دلہا کی جانب سے ہوتا ہے یا پھر دلہن کا اپنا ہوتا ہے۔ یہ کیسی شادی تھی جس میں دلہن کے جوڑے بھی پارلر کی جانب سے اسپانسرڈ تھے؟ کشف کے مطاق حریم کی وائرل تصاویر میں بارات کے ساتھ ساتھ ولیمے کا جوڑا بھی ان کے پارلر کی جانب سے ہی دیا گیا تھا اور تصاویر کے وائرل ہوتے ہی حریم نے کشف کے میسجز کے جواب دینے بھی بند کردئیے ہیں جبکہ وہ ساری تصاویر جو حریم نے شئیر کی ہیں وہ کشف کی آفیشل ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: