پہلے ان کی شادی کردیں۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جن کی چھوٹی بہنوں کی ان سے پہلے شادی ہوئی

image
 
کہتے ہیں سب کا نصیب ان کے وقت کے حساب سے ہی کھلتا ہے۔۔۔پاکستان میں ایسی کئی شوبز اداکائیں ہیں جن کے نصیب ذرا دیر سے کھلے یا پھر ابھی کھلنا باقی ہیں لیکن ان کی چھوٹی بہنوں کے نصیب میں شادی کی خوشی آچکی ہے-
 
سنبل اقبال
اداکارہ سنبل اقبال آج کل ڈراموں میں نظر آ نہیں رہیں۔۔۔لیکن کچھ عرصہ قبل تک انہوں نے بے شمار ڈرامے کئے اور انہیں بہت سراہا بھی گیا۔۔۔سنبل اقبال کے حوالے سے یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ انہوں نے کسی بڑی عمر کے صاحب سے پیسہ کی خاطر شادی کی ہے لیکن یہ الزام ثابت نا ہو پایا۔۔۔اس لئے سنبل ابھی تک کنواری ہیں۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کونپل کی شادی کی اور اس میں کافی خوش نظر آئیں-
image
 
ریما خان
ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی سدا بہار حسین ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے کس طرح محنت کی اور اپنا نام بنایا اس سے سب ہی واقف ہیں۔۔۔۔ایک زمانے تک انہوں نے شادی نہیں کی اور اپنی چھوٹی بہنوں کو پڑھایا بھی اور ان کی دھوم دھام سے شادی کی۔۔۔انہیں کبھی میڈیا میں نہیں لائیں کہ وہ اچھی طرح اپنے گھروں میں بس جائیں۔۔بعد میں کہیں جاکر انہوں نے شادی کی اور اب ان کا نصیب کھل چکا ہے-
image
 
سونیا حسین
سونیا حسین کی زندگی میں شادی کی تاریخ آئی ضرور لیکن اس کو تکمیل نہ مل پائی- انہوں نے شادی کے نام سے ہی خود کو پیچھے کر لیا- گھر میں نمبر تو ان کا ہی تھا لیکن انہوں نے چھوٹی بہن کے نام کا نصیب پہلے کھلوا لیا- اب وہ خالہ بھی بن چکی ہیں اور گھر والے بھی چاہتے ہیں کہ بڑی بھی رخصت ہو- لیکن ان کے گھر میں بھی نصیب پہلے چھوٹی بہن کا کھلا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: