|
|
ایک دور تھا جب شادی بیاہ کے معاملات اچھا خاندان اور
تعلیم و تربیت دیکھ کر طے کیے جاتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ لڑکے والوں
کی ہی نہیں بلکہ لڑکی والوں کی بھی ڈیمانڈز کافی بڑھ گئی ہیں۔۔میچ میکر مسز
خان کو ان کی تلخ زبان کی وجہ سے آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے لیکن ایک شو میں
کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی وہ مشکلات بیان کیں جو وہ رشتہ ڈھونڈتے وقت
دیکھتی ہیں۔۔۔ |
|
مسز خان کا کہنا ہے کہ پہلے صرف لڑکے والوں کی ہی ڈیمانڈ
ہوتی تھی کہ لڑکی خوبصورت، پڑھی لکھی ، اور اچھے گھر میں ، اچھی جگہ رہتی
ہو۔۔۔لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ یہ خواہشات لڑکی والوں میں بھی شدت پکڑ گئی
ہیں۔۔۔کچھ ایسی ڈیمانڈز ہیں جو لڑکی والے آج کل کرتے ہیں- |
|
|
|
لڑکا گھر بدل لے |
جب رشتہ کی بات کے لئے لڑکی والوں کو لڑکا دکھایا جاتا
ہے تو وہ سب سے پہلے یہ پوچھتے ہیں کہ لڑکا رہتا کہاں ہے۔۔اگر وہ بفرزون،
محمود آباد حتیٰ کہ گلشن اقبال یا نارتھ میں بھی ہو تو مسئلہ بن جاتا
ہے۔۔۔لڑکا اگر پڑھا لکھا اور شریف ہو تو لڑکی والے پہلی فرصت میں ڈیمانڈ
کرتے ہیں کہ لڑکا گھر بدل لے۔۔مسز خان کا کہنا ہے کہ چاہے بیٹی کی عمر
زیادہ ہو، یا اسے طلاق ہوئی ہو لیکن وہ اپنی اس خواہش میں کبھی یہ نہیں
سوچتیں کہ سب سے پہلے تو بچی کہیں بھی رہے اس کا گھر بس جائے۔۔۔انہیں اپنی
کلاس کی فکر ہوتی ہے کہ ڈیفینس کی لڑکی ہے کہاں نارتھ میں سیٹ ہوگی۔۔۔ |
|
لڑکا بڑا بیٹا تو نہیں؟ |
اکثر لڑکی والے یہ سوچتے ہیں کہ ہماری بیٹی کے معاملات
الگ ہوں اور اس کی شادی جہاں ہو وہاں اس کے شوہر پر کوئی دباؤ یا ذمہ
داریاں نا ہوں۔۔۔اس سلسلے میں وہ یہ ڈیمانڈ رکھتے ہیں کہ گھر کا بڑا بیٹا
نا ہو تاکہ بچی پر پورے گھر کی ذمہ داریاں نا پڑیں۔۔مسز خان کا کہنا ہے کہ
گھر کی بڑی بہو کی حیثیت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن لڑکی والے اس سوچ سے کوسوں
دور ہوچکے ہیں۔۔۔وہ یہ چاہتے ہیں کہ چھوٹا بیٹا ہو تاکہ اس پر کسی قسم کا
کوئی پریشر نا ہو باقی گھر والوں کو سنبھالنے کا۔۔۔ |
|
|
|
کوئی کنواری یا طلاق یافتہ بہن تو ساتھ
نہیں |
لڑکی کے دماغ میں شروع سے ہی یہ خوف بٹھایا جاتا ہے کہ وہ عورت جو لڑکے کی
بہن ہے اگر کنواری ہوگی تو اس کی شادی کی فکر اور گھر میں آرام طلبی کی
بناء پر فساد کا سبب بن سکتی ہے اور اگر طلاق یافتہ ہے تو مداخلت کی وجہ سے
لڑائی کا باعث ہوسکتی ہے۔۔۔اس لئے لڑکی والے پہلے ہی یہ کہہ دیتے ہیں کہ
لڑکے کے گھر میں کوئی کنواری یا طلاق یافتہ بہن موجود نا ہو- |