|
|
شادی دنیا کے ہر کلچر میں اہمیت رکھتی ہے اور دنیا کے
تمام کلچر ہی شادی کے دن کو اپنے روایتی رسم و رواج سے منانا پسند کرتے ہیں
جن میں شادی کے کھانے سے لے کر دلہا دلہن کا عروسی لباس بھی شامل ہے۔ آئیے
جانتے ہیں مختلف ممالک میں شادی کے موقع پر دلہا دلہن کو کونسے لباس پہننا
ضروری ہیں |
|
چین |
چین میں دلہا دلہن دونوں کو سرخ لباس پہنایا جاتا ہے
کیونکہ چینی ثقافت کے مطابق لال رنگ خوشی اور جشن کی علامت ہے اور ساتھ ہی
یہ رنگ برائیوں کو روکنے کی طاقت بھی رکھتا ہے |
|
|
جاپان |
چاپانی دلہا دلہن روایتی لباس کیومونو پہنتے ہیں جس میں
دلہن سفید رنگ کا کیومونو پہنتی ہے جس ہر سفید ہی بڑا سا ٹوپا پہننا ہوتا
ہے جسے Uchikake کہتے ہیں۔ روایت کت مطابق یہ ٹوپا دلہن اور اس کی ساس کو
آپس میں حسد کرنے سے روکتا ہے۔ دولہا سیاہ رنگ کا کیومونو پہنتا ہے جس کے
اوپری حصہ میں سفید کڑھائی کی جاتی ہے |
|
|
کمبوڈیا |
کمبوڈیا میں شادی کرنے والا جوڑا اسکرٹ نما لباس پہنتا
ہے اور چونکہ کمبوڈیا کے لوگ سونے کے دلدادہ ہوتے ہیں اس لیے ان کا عروسی
لباس بھی سنہری اور چمکدار ہوتا ہے |
|
|
انڈونیشیا |
انڈونیشیا خطے کی سب سے منفرد ثقافت رکھتے ہیں اور
انڈونیشیا میں تین مختلف ثقافتیں جاویانی ، بالینی اور سوڈانی ہیں جن کے
عروسی لباس بھی ایک دوسرے سگ یکسر مختلف ہوتے ہیں۔ روایتی انڈونیشی عروسی
لباس کو باجو اڈات یا پاکائی اڈات کہا جاتا ہے۔روایتی سری لنکا کی شادیوں
کو پوروا کی تقریبات کہا جاتا ہے۔ دلہن سفید یا کریم رنگ کا لباس پہنتی ہے
جس پر بہت سارے قیمتی نگینے جڑے ہوئے ہوتے ہیں |
|
|
پاکستان |
پاکستان میں دلہن کا لباس زیادہ تر سرخ رنگ کا ہوتا ہے
جو عام طور پر لہنگا یا شرارہ غرارہ ہوتا ہے جبکہ دلہا شیروانی پہنتا ہے ۔
پاکستان میں دلہنیں سر ڈھانپتی ہیں اور بھاری لباس کے علاوہ بھاری سونے کا
زیور بھی پہنتی ہیں |
|