کہیں آپ بھی بچوں سے گھر کا کام تو نہیں کرواتے؟ 14 سالہ لڑکا والد کی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

image
 
چینی میڈیا نے حال ہی میں ایک ایسے 14 سالہ لڑکے سے متعلق خبر نشر کی جس نے پولیس کو اس وقت حیران کردیا تھا جب اس نے اپنے والد پر "غیر قانونی چائلڈ لیبر" کا الزام لگایا-
 
لڑکے کا اپنے والد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “ میرے والد مجھ سے سارے گھر کا کام کرواتے ہیں“-
 
یہ عجیب و غریب واقعہ مبینہ طور پر رواں ہفتے چین کے صوبہ انہوئی کے صوبے مانشان میں پیش آیا۔ جہاں ایک والد نے اپنے نوجوان بیٹے کو ہر وقت اسمارٹ فون میں مصروف اور گھریلو کاموں اور تعلیم کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھ کر زندگی کی مشکلات کے حوالے سے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا-
 
image
 
والد نے بیٹے سے کہا کہ وہ اسمارٹ فون رکھ دے اور گھر کے کام کاج میں بھی حصہ لے-
 
اسمارٹ فون استعمال نہ کرنے دینے پر نوجوان والد سے ناراض ہوگیا اور شکایت لے کر پولیس اسٹیشن جا پہنچا جہاں اس نے اپنے والد پر "غیر قانونی چائلڈ لیبر" کا الزام عائد کردیا-
 
ڈیوٹی افسر اس وقت یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ نوجوان ایسا الزام کیوں عائد کر رہا ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے لڑکے کے گھر جاپہنچا- جہاں والدین نے یہ بتایا انہوں نے نوجوان کو گھریلو کام کاج کی جانب راغب کرنے کے لیے اس سے اس کا اسمارٹ فون لے لیا ہے-
 
چین کے قوانین کے مطابق گھریلو کام کسی صورت بھی چائلڈ لیبر کے زمرے میں نہیں آتا جس وجہ سے والدین پر یہ الزام بےبنیاد قرار دے دیا گیا- لیکن اس کے باوجود پولیس نے نوجوان کو موقع فراہم کیا کہ اگر اسے اپنے والدین سے اور کوئی شکایت ہے تو وہ درج کروا سکتا ہے لیکن نوجوان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا-
 
 
دوسری جانب پولیس نے والد کے اس عمل کی تائید بھی کی کہ وہ لڑکے کو اسمارٹ فون سے دور رکھ کر اسے دوسری چیزوں کی تربیت بھی دے رہے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: