|
|
ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کے حسین لمحات
کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دے اور اس کے لیے وہ کئی قسم کی منصوبہ بندی
بھی کرتا ہے- تاہم کبھی کبھی شادیوں کے دوران ایسے دلچسپ واقعات بھی پیش
آتے ہیں کہ شادی خودبخود ہی یادگار بن جاتی ہے- ایسا ہی کچھ بھارت کی 4
شادیوں میں بھی ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف یادگار بلکہ مذاق بھی بن
گئیں- |
|
دلہن نے پھیرے لینے سے
پہلے پولیس بلا لی |
بھارت کی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے
عین پھیرے لینے سے قبل پولیس کو فون کر دیا- دلہن نے پولیس کو فون کر کے
کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے لیکن
اس کی زبردستی شادی کروائی جارہی ہے- پولیس شکایت موصول ہوتے ہی ناگ پور کے
اس ریزورٹ جا پہنچی جہاں شادی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی لیکن پولیس نے
اپنی انٹری دے کر یہ شادی مکمل ہونے سے پہلے ہی رکوا دی- جس کے بعد پولیس
دلہن سمیت تمام فریقین کو تھانے لے گئی اور معاملہ حل کروانے کی کوشش کی
گئی- تاہم دلہن کے مسلسل انکار پر آخر یہ شادی ختم کردی گئی- پولیس کے دلہن
نے شادی سے ایک ہفتہ قبل بھی اپنی ماں کو اس رشتے سے انکار کیا تھا لیکن اس
نے ایک نہ سنی- |
|
|
جب دولہے کی گھوڑی بدک
گئی |
بھارتی گاؤں رام پور کا ایک دولہا جب اپنی دلہن کو لینے
کے لیے گھوڑی پر سوار ہوا تو چند لمحوں بعد سارا منظر ہی بدل گیا- جی ہاں
دولہے کے سوار ہوتے ہی گھوڑی بدک گئی اور دوڑ لگا دی جس کی وجہ بارات میں
پھوڑے جانے والے پٹاخے تھے- گھوڑی 4 کلومیٹر تک اس رفتار کے ساتھ دوڑی کہ
اس کو پکڑنے والے دولہا کے رشتے دار جو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار
تھے وہ بھی پیچھے رہ گئے- تاہم آخرکار شہریوں کی مدد سے گھوڑی کو روکنے میں
کامیاب ہوگئے لیکن اس دوران یہ تمام صورتحال مضحکہ خیز ثابت ہوئی اور کسی
منچلے نے اس کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی- |
|
|
دلہن تحفہ دیکھ کر غصے
میں آگئی |
شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے ساتھ ان کے دوستوں کا
مذاق کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن کبھی کبھی یہ مذاق جوڑے کو برا بھی لگ
جاتا ہے- ایسا ہی کچھ ایک بھارتی دلہن کے ساتھ بھی جسے اسٹیج پر ہی تحفوں
سے نوازا جا رہا تھا- اس دوران دولہے کے دوستوں کی جانب سے ایک تحفہ دے کر
اسے وہیں کھول کر دیکھنے کی فرمائش بھی کی گئی- تاہم جب دلہن نے تحفہ کھول
کر دیکھا تو اس میں بےبی فیڈر موجود تھا جسے دیکھتے ہی دلہن غصے میں آگئی-
اور غصے میں دلہن نے یہ تحفہ اٹھا کر دور پھینک دیا- |
|
|
نوبیاہتا بیٹی کے تہوار
پر تحفوں کی بارش |
باپ کی بیٹی سے محبت کسی مثال یا ثبوت کی محتاج نہیں
ہوتی- حال ہی باپ بیٹی کی محبت کا ایک نمونہ بھارت میں بھی دیکھنے کو ملا
جہاں بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے اپنی اپنی
نوبیاہتا بیٹی کو ’اشدھا میسم‘نامی تہوار پر ایسا تحفہ دے ڈالا کہ سب حیران
رہ گئے-بٹولا بالارام کرشنا نے اپنی نوبیاہتا بیٹی کو مقامی تہوار اشدھا
میسم پر 1ہزار کلوگرام مچھلی، 1ہزار کلو گرام سبزیاں، 250کلوگرام جھینگے،
250کلوگرام سوداسلف کی دیگر چیزیں، اچار کے 250ڈبے، 250کلوگرام مٹھائیاں،
50 مرغیاں اور 10بکریاں تحفے میں بھجوائیں۔ جب یہ تمام چیزیں دلہن کے سسرال
پہنچیں تو سب ہی حیران رہ گئے-واضح رہے کہ دلہن کے والد اور سسر دونوں ہی
کاروباری شخصیت ہیں- |
|