صاف لاہور سلام رافیعہ حیدر

خواتین کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ یہ صنفِ نازک ہیں مگرصنف نازک کہلانے والی دراصل ناقابلِ تسخیر ہونے کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ یہ آہنی ارادوں اور عزم و ہمت کا پیکر ہے۔آج کے دور میں خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں

خواتین کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ یہ صنفِ نازک ہیں مگرصنف نازک کہلانے والی دراصل ناقابلِ تسخیر ہونے کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ یہ آہنی ارادوں اور عزم و ہمت کا پیکر ہے۔آج کے دور میں خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں مگر جب کسی ادارے کی سربراہی پہلی بار خواتین کے ذمے آتی ہیں تو اس بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے اور دراصل یہ اس کی صلاحیتوں کا اصل امتحان ہوتا ہے۔لاہور میں صفائی کی ذمہ دار کمپنی عرصہ دراز سے نامساعد حالات اور وسائل کی کمی کا شکار رہی سونے پر سہاگہ ترک کمپنیوں کے ساتھ مزید کام نہ کرنے پر شدید مخالفت اور ساز باز والے حالات کا بھی سامنا تھا۔ایسے میں مضبوط اعصاب،عقابی نظر اور دور اندیشی کی خوبیوں سے مزین ایک اعلیٰ ذوق خاتون قیادت نے ادارے کی بھاگ دوڑ سنبھالی۔

عیدالضحیٰ 2021میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں لا تعداد نئی باتوں کے ساتھ ایک اہم بات یہ بھی تھی کہ کامیابی سے ہمکنار ہونے والے صفائی آپریشن کی نگران ایک خاتون آفیسر تھی جنہوں نے شہر کو بروقت آلائشوں سے پاک کروا دیا مون سون جو ذرا سی کو تاہی سے تعفن ذدہ ماحول کا سبب بن سکتا تھا اپنی بہترین حکمتِ عملی اور موثر منصوبہ بندی کی بدولت بارانِ رحمت بنا دی فنائل اور چونے کی مدد سے آلائشوں کے تعفن کو فی الفور ختم کر دیا گیا۔

لاہور کے شہری عیدِ قرباں پر میٹھی عید کا مزہ لیتے رہے یعنی صاف ستھرے لاہور سے محظوظ ہوتے رہے۔عید پر آلائشوں سے پاک لاہور کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات کو سراہا تو جا سکتا ہے مگر یہاں ادارے سے زیادہ ادارے کی رہنمائی کرنے والی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک رافیہ حیدر خراجِ تحسین کی مستحق ہیں جو اپنی پوری ٹیم کو متحرک رکھنے میں کامیاب ہوئی بلکہ ایک تاریخ رقم کر ڈالی۔
لاہور والوں نے دیکھا لاہور کا ویسٹ لاہور کی آلائشیں کس طرح لاہور کی بیٹی نے سیلقہ مندی سے ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگوا دی اور لاہور شفاف ہو گیامگر نہ تو اس بار عید سے قبل کوئی احتجاج ہوا نہ کام میں رکاوٹیں ڈالنے والے مافیا حائل ہوئے۔

مویشی منڈیوں کے دورے ہو یا ڈمپ سائیٹ یا ٹرانسفر سٹیشن ویسٹ بیگز کی تقسیم ہو یا فینائل سے واشنگ،صفائی آپریشن ہو رہا ہو یا شہریوں کو اس سے متعلق دی جا رہی ہو آگاہی رافیہ حیدر ہر جگہ ایکٹو نظر آئی۔

بین الاقومی میعار کی ترک کمپنیاں دس سال شہر لاہور میں عیدِ قرباں پر صفائی کی خدمات تو دیتی رہی مگر بطور آپریشنل کمپنی پہلا ہی عید معرکے میں ”لیڈنگ لیڈی“ رافیعہ حیدر نے کر دیکھایا کہ قوم کی بیٹیاں ہر محاز پر لڑنے اور جیتنے کی طاقت رکھتی ہیں۔جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بزدار صاحب نے صوبوں میں صوبہ پنجاب کو صفائی میں صفِ اول میں شمار کروایا تو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور شہر کو تمام اضلاع میں صاف تر کروانے میں کامیاب رہی۔باقی تمام اداروں میں موجود وسیع تجربے کے حامل مرد حضرات عرصہ دراز سے ویسٹ مینجمنٹ کے فرائض انجام دے کر بھی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی حکمتِ عملی کے آگے شکست پا ہو گئے۔قوم کی ایسی تمام بیٹیاں خراجِ تحسین کی مستحق ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک ان بیٹیوں کو مزید مضبوط اور پُرعزم رکھے تاکہ وہ قوم کی خدمات میں پیش پیش رہے،آمین۔

 

Saima Mubarik
About the Author: Saima Mubarik Read More Articles by Saima Mubarik: 10 Articles with 11221 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.