گھر کے باہر جوتوں کے ڈھیر لگا دیتے ہیں۔۔۔لڑکیوں کے رشتے کیوں مسترد ہوتے ہیں مسز خان نے بتائے راز

image
 
شادی آج بھی ہمارے معاشرے کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے مائیں پریشان اور باپ بھی کہیں نا کہیں نڈھال نظر آتے ہیں۔۔۔ لڑکیوں کی عمریں جہاں تیس سے نکلتی ہیں تو ماں باپ کے اندر ان کی عمر نکل جانے کا خوف تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔۔۔مسز خان سالوں سے میچ میکنگ کا کام کر رہی ہیں اور اکثر مارننگ شوز یا دیگر شوز میں ان غلطیوں کی نشاندہی کرتی رہیں جس کی وجہ سے عموماً لڑکے والے انکار کر کرکے چلے جاتے ہیں۔۔۔
 
گندگی سے بھرپور گھر
مسز خان کا کہنا ہے کہ ایسا کئی بار ہوا کہ میں کسی لڑکی کے رشتے کے لئے ایک بہت اچھے گھرانے کو لے کر گئی اور لڑکے کی والدہ نے دروازے کی چوکھٹ سے ہی اندازہ لگا لیا کہ اندر رہنے والی کتنی بد سلیقہ ہے۔۔۔ جب معلوم ہے کہ گھر میں رشتہ آرہا ہے تو کم سے کم گھر کے باہر پڑے جوتے تو سلیقے سے رکھ دو، جھاڑو لگا کر کچرا سامنے سے ہٹا دو ، لیکن نہیں انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ ہم سے کیا غلطیاں ہو رہی ہیں ، لیکن یہ شکوہ ہے کہ لڑکے والوں کے دماغ اونچے ہوگئے ہیں۔۔۔یاد رکھئے لڑکے کی ماں صرف ڈرائنگ روم میں نہیں بیٹھے گی، بہانے سے غسل خانہ تک کا سفر بھی کر سکتی ہے تو وہاں کی صفائی بھی بہت اہم ہے۔۔۔ صرف ڈرائنگ روم چمکا کر باقی کمرے بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔۔۔گھر کو صاف رکھیں گی تو دیکھنے والے کو بھی لگے گا کہ لڑکی کم سے کم صفائی پسند ہے۔۔۔
 
image
 
صرف منہ چمکانے سے کیا ہوگا
مسز خان کا کہنا ہے کہ لڑکیاں رشتہ آتے وقت منہ کی لیپا پوتی کرکے بیٹھ جاتی ہیں لیکن نا تو پیر صاف رکھتی ہیں نا ہاتھ ۔۔ صرف منہ چمکانے سے تو لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بہت اچھی پڑھی لکھی بچی کے گھر رشتہ لے کر گئی اور لڑکے والے بھی بہت اچھے تھے۔۔۔ مجھے یقین تھا کہ سب کچھ صحیح ہوجائے گا لیکن لڑکے کی ماں نے کہا کہ لڑکی اپنی صفائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔ہاتھ اور پیر اتنے گندے تھے کہ منہ کی چمک بھی ماند پڑگئی تھی۔۔لڑکیاں اپنی صفائی کا خیال رکھیں چاہے رشتہ کا معاملہ ہو یا نا ہو۔۔۔
 
image
 
چائے پیش کرنے کی تمیز نہیں
 مسز خان کا کہنا ہے کہ کوئی پڑوسی بھی گھر میں آتا ہے تو اس کے آگے چائے کے ساتھ بسکٹ یا چپس رکھ دیئے جاتے ہیں۔۔۔لیکن رشتہ آرہا ہے تو خالی چائے یا دو بغیر برف کی کولڈ ڈرنک کے گلاس رکھ دیتی ہیں ۔۔۔اس بچت سے یا اس انداز سے رشتہ دیکھنے والوں کا کیا نقصان، صرف لڑکی کے اندر مہمانداری کی کمی کا اندازہ ہوجاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: