جرائم کی روک تھام میں اے ایس پی ڈاکٹر شعیب میمن کا اہم کردار


لاکھوں نفوس کی آبادی پرمشتمل لاہور کا علاقہ کاہنہ جہاں پر عرصہ درازسے جرائم پیشہ عناصرنے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑرکھے تھے،کاہنہ سرکل میں تھانہ جات نشترکالونی،کوٹ لکھپت،فیکٹری ایریا ،ماڈل تھانہ کاہنہ شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ کاہنہ سرکل میں متعددپولیس چوکیاں بھی قائم ہیں لیکن اس کے باوجود کاہنہ سرکل میں سینکڑوں پولیس ملازمین،درجنوں پولیس افسران کی موجودگی میں جرائم پیشہ افرادعلاقے کی عوام کو یرغمال بنا رکھا تھا،اس دوران متعددمحنتی اوراپنے ملک سے محبت کرنے والے پولیس افسران کاہنہ سرکل میں تعینات ہوئے ،لیکن جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا،کاہنہ سرکل میں آئے روزچوری،ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی تھیں،منشیات فروشوں ودیگرجرائم پیشہ عناصر،قبضہ گروپوں نے عوام کی ناک میں دم کررکھا تھا،کچھ عرصہ پہلے کاہنہ سرکل کی باگ ڈورہونہار،جفاکش،محنتی نوجوان پولیس آفیسرڈاکٹرمحمدشعیب میمن کے حوالے کی گئی،شعیب میمن نے دن رات محنت کرکے کاہنہ سرکل سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متعددکارروائیاں کیں جس سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہونے اورٹوٹنے لگے،ڈاکٹرشعیب میمن 1990میں حیدرآبادسندھ میں پیدا ہوئے ،علاقے سے میٹرک کرنے کے بعد جام شورویونیورسٹی میں داخلہ لے لیا وہاں سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی،ڈاکٹرشعیب میمن نہائت ہی ملنسارانسان ہیں جن کے دل میں عوام کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کا بھرا ہوا ہے،ڈاکٹرشعیب میمن اپنے خاندان میں سب سے لاڈلے اور محبت سے بھرپورشخصیت رکھتے ہیں،ان کی محکمہ پولیس میں پہلی پوسٹنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوئی جہاں سے انہوں نے اپنے کیریئرکا آغازکیا،ڈاکٹرشعیب میمن نے اپنی بے مثال کارکردگی بدولت محکمے میں جلدہی اپنی جگہ بنا لی ،اور جس علاقے میں بھی گئے وہاں سے جرائم پیشہ عناصرکو بھاگنے پر مجبورکردیا،گزشتہ دنوں اے ایس پی کاہنہ سرکل ڈاکٹرمحمدشعیب میمن سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں ڈاکٹرمحمدشعیب میمن سے تفصیلی گفتگوہوئی،کاہنہ سرکل میں بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ عناصرکی کارروائیوں کی روک تھام میں اے ایس پی ڈاکٹرمحمدشعیب میمن کا اہم کردارہے،ڈاکٹرشعیب میمن نے بتایا کہ جب سے کاہنہ سرکل میں میری تعیناتی ہوئی تب سے سینکروں جرائم پیشہ افراد، ناجائز اسلحہ، اسکی نمائش کرنے والے افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سینکڑوں جرائم پیشہ افرادسے شراب،اسلحہ برآمد کرنے کے بعدان جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرکے ان کیخلاف ، مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرشعیب میمن نے بتایا کہ کسی بھی محاذ پر کامیابی کیلئے ایمان کی پختگی اور کردار کی مضبوطی بہت ضروری ہے، ناجائز اسلحہ ہی کرائم کی اصل وجہ ہوتی ہے۔ جتنا زیادہ ایکشن ان کے خلاف کیا جائے گا کرائم کا فگر بھی اتنا ہی نیچے آئے گا۔ بہتر ہے کہ جرم ہونے سے پہلے ہی احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے اسے روک لیا جائے۔ کیونکہ یہی لوگ ہی سرقہ بالجبر اور ڈکیتی جیسی وارداتوں کا سبب بنتے ہیں۔کاہنہ سرکل پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن تسلسل سے جاری ہے، ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب اور منشیات برآمدکرکے ان کیخلاف تھانہ جات میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے،ملزمان کیخلاف ایسی مزید کارروائیاں کر کے منشیات اور کریمینل افراد کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جارہا ہے،کاہنہ سرکل سے معاشرتی بدامنی کے خاتمے کیلئے آپریشن، منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف محاذ پر پولیس کو سخت ایکشن کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔ جس کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹرمحمدشعیب میمن نے بتایا کہ میرے لیے وہی افسران فیورٹ ہیں جو کہ اپنے ورک اور محکمہ کے ساتھ مخلص ہیں۔ پولیس کو تمام وسائل عوام کو ان معاشرے کے ناسوروں سے بچانے کیلئے دیے گئے ہیں۔ لہذا اپنی تمام تر توانائیاں اور اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا امیج ڈاؤن یہاں سے بھی ہوتا ہے کہ پولیس وقوعہ کی اطلاع پر تاخیر سے پہنچتی ہے۔ جس کے سد باب کیلئے آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے تاخیر جیسے عنصر کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی بھی آفیسر ایسی اطلاع پا کر سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرے گا تو اسے اس کا جواب دینا ہوگا۔ اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کی طرف سے یہ شکایت سننے کو نہ ملے کہ پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس تاخیر سے پہنچی۔ میں خود اس کو مانیٹر کرتا ہوں، پولیس کو گورنمنٹ کی طرف سے نئی گاڑیاں اور وسائل دیے گئے ہیں جس سے ہماری پروفیشنل ورکنگ آئیڈیل ہونی چاہئے۔
 

Dr Muhammad Adnan
About the Author: Dr Muhammad Adnan Read More Articles by Dr Muhammad Adnan: 27 Articles with 27473 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.