|
|
مسز خان سالوں سے ٹیلی ویژن شوز میں اپنی رائے کا اظہار
کرتی آئی ہیں اور وہ لڑکیوں کو اور ان کے گھر والوں کو مشورے بھی دیتی ہیں
گھر بسانے کے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں لڑکیوں کا برداشت کا مادہ بہت
کم ہے۔۔۔ ذرا سی کوئی بات ہوئی تو روٹھ کر یا تو میکے آگئیں یا فوراً گھر
الگ کرنے کا رونا ڈال دیا۔۔۔ |
|
انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ اکثر لڑکیاں کہتی ہیں کہ
مسز خان میرا شوہر تو باہر کسی اور کو پسند کرنے لگا ہے۔۔۔ تو میں ان کو
غور سے دیکھتی ہوں کہ انہوں نے اپنا حشر کیا بنا کر رکھا ہےْ۔۔۔ مجھے سالوں
ہوگئے میں دادی نانی بن گئی لیکن آج بھی خود کو سنوار کر رکھتی ہوں۔۔۔ صاف
ستھرا رہتی ہوں۔۔۔ گھر میں میک اپ کرو، جیولری پہنو، تیار ہو۔۔۔یہاں میاں
آئے نہیں اور شکوے شکایتیں شروع کردیں۔۔۔ |
|
ایسی لڑکیوں کو مشورہ ہے کہ اگر چاہتی ہیں کہ میاں ان کے
ساتھ مخلص رہیں تو خود پر توجہ دیں۔۔۔ |
|
|
|
صرف یہی نہیں کہ لڑکی بلکہ لڑکوں کو بھی تیار رہنا چاہئے۔۔۔
انہیں بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ بیویوں کے سامنے تیار ہو کر خوشبو
لگا کر جائیں۔۔۔یہ نہیں کہ پسینہ میں تر آتے ہی صوفہ پر بیٹھ گئے۔۔۔ |
|
مسز خان کے خیال میں لڑکیاں گھر کے کام اگر کرتی بھی ہیں
تو اپنا خیال بھی اسی طرح رکھ سکتی ہیں۔۔۔ یہ سوچنا کہ ہمیں اپنے لئے وقت
کہاں ملتا ہے بالکل بے تکا جملہ ہے ۔۔۔پھر شکایت نا کریں کہ میاں باہر جاتے
ہیں اور ہمیں نہیں دیکھتے۔۔۔ |
|
شادی کر کے خود کو چھوڑ دینا کہاں کا انصاف ہے۔۔۔ صرف
دلہن بن کر ، بچے پیدا کرکے دینے تھوڑی آئی تھیں سسرال۔۔۔ زندگی گزارنے آئی
ہیں تو کم سے کم خود پر توجہ تو دیں۔۔۔میاں خود کھنچا چلا آئے گا۔۔۔اپنے
کپڑوں سے لہسن اور پیاز کی بدبو تو نکالو۔۔۔خوشبو لگاؤ۔۔۔میاں کے آنے سے
پہلے میک اپ کرو۔۔۔ |
|
|
|
ان کا کہنا ہے کہ یہ ماؤں کی ذمہ داری ہے کہ بیٹیوں کو شوہر کے ساتھ
رہنے کے طریقے سمجھائیں- |