ٹھیلے والے کی چالاکی… خواتین کو چیز فروخت کرتے وقت کس طرح وزن کم تول کر لوٹ لیا؟ ویڈیو وائرل

image
 
ہماری عادت بن چکی ہے کہ ہم حکمرانوں یا سیاستدانوں اور سرکاری افسران کو ہی کرپشن اور مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتے نظر آتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کسی نہ کسی انداز میں کرپٹ ہیں-
 
جب ہم کوئی چیز خریدنے جاتے ہیں تو چیز کی قیمت میں اضافہ سن کر حکومت کو کوسنے لگتے ہیں اور ہمارے ساتھ دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رونے لگتا ہے جبکہ بعض دفعہ ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ اگر حکومت نے کسی شے قیمت میں مثلاً پانچ روپے کا اضافہ کیا ہے تو دکاندار بھی چیز کی قیمت میں اپنی طرف سے پانچ روپے کا مزید اضافہ اپنا حق سمجھتا ہے-
 
بات صرف کسی چیز کی قیمت میں اضافے پر ختم نہیں ہوتی بلکہ چیز دیتے وقت وزن یا تول میں کمی کرنا یا جان بوجھ کر غلط تولنا بھی ایک عام سی بات ہوگئی ہے- اس دھوکے بازی کے لیے مختلف حربے بھی استعمال کیے جاتے ہیں جن سے عام شہری بالکل انجان ہوتے ہیں-
 
ایسی ہی چیز فروخت کرتے وقت وزن کم تولنے کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک ٹھیلے والا خواتین کو چیز فروخت کرتے وقت وزن کرتے ہوئے اس میں گڑبڑ کر دیتا ہے- یہاں تک کہ خواتین کو اس گڑبڑ کی بھنک تک نہیں لگتی-
 
 
ٹھیلے والا چیز کو تولتے وقت ترازوں میں چیز کے ساتھ وزن کے لیے استعمال ہونے والا باٹ بھی رکھ دیتا ہے اور یوں چیز کے وزن کے ساتھ باٹ کا وزن بھی شامل ہوجاتا ہے جس سے چیز مطلوبہ وزن کی نہ ہونے کے باوجود بھی مطلوبہ وزن تک جاپہنچتی ہے- تاہم ویڈیو پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ویڈیو پاکستان کے کس شہر کی ہے-
 
لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم مہنگائی کا سبب صرف حکمرانوں یا سیاستدانوں اور کرپٹ افسران کو قرار دیں- کہیں نہ کہیں ہم سب کرپٹ ہیں جہاں جس کا داؤ چلتا ہے وہ چلاتا ہے- چاہے پھر وہ صرف ایک سبزی فروش یا پھل فروش ہی کیوں نہ ہو-
YOU MAY ALSO LIKE: