پہلے دن سے چاہتی ہیں اپنا الگ گھر کرلیں اور میاں کو قابو میں کرلیں۔۔۔مسز خان کی نئی بہوؤں پر شدید تنقید

image
 
مسز خان سالوں سے میچ میکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور کئی لڑکیوں کے گھر بسوا چکی ہیں۔۔۔ لیکن ان کی رائے سے چاہے لوگ اتفاق کریں یا نا کریں وہ کچھ باتیں ایسی کرتی ہیں جو اگر اپنا لی جائیں تو گھر میں خوشیاں آسکتی ہیں۔۔۔انہوں نے نئی شادی شدہ لڑکیوں پر شدید تنقید کی ایک شو میں۔۔۔
 
مسز خان کا کہنا ہے کہ لڑکی شادی کے بعد آتے ہی یہ سمجھنے لگتی ہے کہ میں نے صرف اپنے شوہر سے شادی کی ہے اور ان اس کے گھر والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔۔۔تعلق بس اتنا تھا کہ وہ اس شادی کا حصہ بنے۔۔۔
 
وہ اپنے شوہر پر صرف اپنا حق سمجھنے لگتی ہے اور پہلے دن سے ہی ساس سسر کی ہر بات کو دل پر محسوس کرنے لگتی ہے چاہے ماں باپ کی کبھی نا کی ہو۔۔۔
 
image
 
پہلے دن سے یہ خواب دیکھنا کہ ایک الگ گھر ہو اس کے رویے میں بدلاؤ لانے لگتا ہے۔۔۔ بھرا پرا گھر چھوڑ کر کوشش کرتی ہیں کہ تنہا رہیں۔۔۔ایک دور تھا جب گھر میں سارے کزنز ساتھ بڑے ہوتے تھے اور گھر کی رونق الگ ہوتی تھی لیکن اب وہ چاہتی ہیں کہ تنہا رہیں گے تو ہی بچوں کی تربیت صحیح ہوگی۔۔۔ بچوں کو دادا دادی کے پیار سے دور کردیتی ہیں۔۔۔
 
ذرا ذرا سی بات میاں کو لگاتی ہیں تاکہ گھر میں فساد ہو اور بات کا بتنگڑ بن جائے۔۔۔ اگر ساس ذرا سخت مزاج ہیں بھی تو خاموشی سے ان کا دل نرم کرے، یہ کیا کہ فوراً فیصلہ کرلیں کہ میں اس گھر میں نہیں رہوں گی۔۔۔ ماں باپ ڈانٹتے تھے تو کیا الگ ہوجاتی تھیں۔۔۔
 
image
 
مسز خان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں میں برداشت کی اتنی کمی ہے کہ وہ مہمانداری، خدمت اور محبت سے بھاگتی ہیں۔۔۔ وہ چاہتی ہیں کہ کسی چڑیا کی طرح الگ گھونسلہ بنالیں۔۔۔ پھر چاہے بارش طوفان سے وہ بہہ جائے لیکن پکے گھر کا رخ نہیں کریں گی۔۔۔ جہاں ساس سسر، نندیں، دیور، جیٹھ سب ڈھال بنے ہوتے ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: