کونسلر منتخب کسے ؟کیسے؟کیوں کریں

کونسلر کس کو منتخب کریں
آج کل کونسلر کے الیکشن کی مہم ذوروں پر ہے
آپ کس کو منتخب کریں گے
-وہ جو آپ کو سڑک بنوا کر دے گا
-وہ جو صاف پانی مہیا

-وہ جو سیورج سسٹم کو بہتر کرے گا
-وہ جو صحت اور صفایی کا ضامن ہوگا
-وہ جو تعلیمی اصلاحات لایے گا!
یہ وعدے تو سب کرتے ہیں-آپ کے پچھلے کونسلر نے بھی یہی وعدہ کیا ہوگا؟
تو کیا اس نے وعدے پورے کیے؟
نہیں ناں!
تو کیا آپ پھر دھوکے کے لیے تیار ہیں!
کیوں؟ کیوں آپ وہ چاہتے ہیں جو خود کرتے نہیں ؟
آپ تو اپنے ساتھ مخلص نہیں ،ہر دفع ایک وعدہ خلاف بندے کو اٹھا کر و وٹ دے دیتے ہیں-کیوں نہیں پوچھتے کہ پچھلے وعدے وفا کیے جو نیے سرے سے ووٹ لینے آے ہو-
کیوں مزہب کی تعلیم کی نسبت ہماری ترجیحات انگریزی تعلیم ہے
کیوں ہم علاقے کے امیر شخص کو ہی ہمیشہ اپنا کونسلر منتخب کرتے ہیں؟
کیا نبی پاک کی امت کہلانا کافی ہے ؟نبی پاک کی امت کا امیر کیسا ہونا چاہہے؟
پتا ہے! سب مسلے حل ہوسکتے ہیں اگر ہم سب مل کر چاہیں تو ! یہ الیکشن بہت اہم ہیں ،یہاں فرد سے قوم بننے کا آغاز ہوتا ہے- یہاں معاشرے کی بنیاد رکھی جاتی ہے - تو پھر ہم اپنا ناظم کس کو بنایں اور کیسے بناییں-
وہ جس کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو-
وہ جو دینی اور دنیاوی علم و شعور رکھتا ہو-
وہ جو حقوق نسواں اور اقلیت کے حقوق کا اصلی محافظ ہو-
وہ جس کا عمل کامل آپ کی زباں پہ ہو-
وہ جس کا وقت آپ کی مشکل گھڑی پہ ہو-
وہ جس کا دل اللہ کا گھر ہو-
جس کا وجود زکراللہ اور زکر رسول کرتا ہو-
جو اسلام کا بٹوارہ نہ کرے
اگر ایسا کونسلر مل گیا تو سمجھیں سب سیٹ ہے!

تو ووٹ کس کو ڈالیں گے ؟
 

azra faiz
About the Author: azra faiz Read More Articles by azra faiz: 47 Articles with 93724 views I am fond of writing stories, poetry, reading books.
I love to help and motivate the people who are for some reason helpless. I want to raise the vo
.. View More