میں نے 10 سال بڑی طلاق یافتہ خاتون سے شادی کی کیونکہ… پاکستانی نوجوان نے 3 بچوں کی ماں سے شادی کیوں کی؟

image
 
ہمارے معاشرے میں بعض معاملات میں منفی اصولوں کو تو قبول کیا جاتا ہے لیکن مثبت کاموں کی مخالفت کی جاتی ہے- بالخصوص ہمیں ایسا عمل شادی بیاہ کے معاملات میں زیادہ دکھائی دیتا ہے- ہمارے یہاں اگر کوئی دوسری شادی کی بات کرے یا کوئی نوجوان کسی بیوہ یا طلاق یافتہ کی خواہش ظاہر کرے تو ایک ہنگامہ کھڑا ہوجاتا ہے- ہم میں سے بیشتر افراد اس معاشرے کے غضب سے ڈرتے ہوئے منفی اصولوں کا شکار ہو جاتے ہیں- لیکن ہمارے درمیان اب بھی کچھ ایسے ’سنہری‘ دل والے لوگ موجود ہیں، جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور شہباز اس کی زندہ مثال ہے۔
 
شہباز بھی ایک ایسا ہی پاکستانی نوجوان ہے جس نے ہندو رسوم و رواج سے متاثرہ اس معاشرے کی فرسودہ روایات کو توڑتے ہوئے ایک مسلمان ہونے کے ناطے گزشتہ سال اگست میں ایسا کام کیا جس پر ہر کسی کو فخر ہے-
 
گزشتہ سال اس نوجوان کی شادی کی تصاویر پورے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، لیکن لوگوں کو ان تصاویر نے نہیں بلکہ ان کے پیچھے چھپی کہانی نے متاثر کیا۔
 
شادی کے لیے شہباز نے جن خاتون کا انتخاب کیا وہ کوئی کنواری دوشیزہ نہیں بلکہ ایک طلاق یافتہ اور 3 بچوں کی ماں ہیں اور شہباز سے 10 سال بڑی بھی ہیں-
 
شہباز کی منتخب کردہ دلہن میں موجود یہ تینوں حقائق وہ ہیں جو ہمارے معاشرے کی کسی خاتون میں موجود ہوں تو اس کی دوبارہ شادی تقریباً ناممکن تصور کی جاتی ہے-
 
 
جب شہباز سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شادی کے لیے ایسی خاتون کا انتخاب کیوں کیا تو اس نوجوان کا جواب واقعی دل دہلا دینے والا اور متاثر کن تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کام 'سنت' کے لیے کیا۔ جس طرح حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے شادی کی- وہ ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے سنت مکمل کی۔
 
جب یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کا ردعمل خوش آئند تھا۔ اور صارفین نے اپنے تبصروں سے شہباز کے اس عمل کو خوب سراہا-
 
شہباز کا جرات مندانہ اقدام نہ صرف تمام لوگوں کے لیے حوصلہ افزا تھا بلکہ ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا تھا جو ایسا کرنا چاہتے ہیں لیکن معاشرے کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔
 
شہباز کے پاس اپنے آپ کو معاشرے کے طعنوں سے دور رکھنے کا ایک آسان راستہ موجود تھا، لیکن اس نے آسان راستہ منتخب کرنے کے بجائے صحیح راستہ منتخب کیا۔ اس نے نہ صرف اس عورت کا ہاتھ تھام لیا بلکہ اس کی تین بیٹیوں کو بھی پورے دل سے گلے لگا لیا۔
 
ہم شہباز اور ان کی اہلیہ کی خوشگوار ازدواجی کے لیے دعا کرتے ہیں اور یہ محبت، پیار اور قبولیت ہمارے معاشرے میں مزید غالب رہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: