برگر وہ جو دیکھ کر کھانے کا دل چاہے

اپنی تعریف تو سب ہی کرتے ہیں بات تو تب ہے جب سامنے والا بے ساختہ ہوکر آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فاسٹ فوڈز کے پسند کرنے والوں کی بڑی تعداد موجو دہے بالخصوص نوجوان نسل تو جیسے اس انداز کے کھانے کی عادی ہی ہوچلی ہے۔ قورمے اور بریانی سے نوجوانوں کو رغبت نہیں ہے بلکہ انہیں چاہئے پاستا‘ لزانیا اور برگرز۔ اس عوامی رجحان کو دیکھ کر بہت سے بین الاقوامی ناموں نے بھی پاکستان کا رُخ کیا ہے اور انہیں پاکستان میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس مقبولیت نے مقامیوں کو بھی مائل کیا کہ وہ اپنے لوگوں کو کچھ منفرد اور بہت اچھا پیش کریں یوں ہماری عوام کے سامنے مقابلے کی ایک فضاءہموار ہوئی جس نے ان کے کام و دہن کی تسکین کا سامان کیا۔
اس وقت برگرز کی ایک وسیع رینج مارکیٹ میں موجود ہے یہاں تک کہ آپ کیلئے اچھے اور بہت برگرز کا انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے ‘ جب دل نے ”برگر“کی صدا لگائی تو ہم بھی کچھ ایسی ہی مشکل سے گزرے ‘پھر دوستوں کے مشورے پر ”برگراو کلاک “ کا رخ کیا ۔دوستوں کے مطابق مناسب پیسوں میں بہترین برگرز کھانے کیلئے برگر او کلاک جانا عقلمندی ہے تو جناب ہم لوگ بھی اس مقام تک جاپہنچے ۔
برگر او کلاک نے ڈی ایچ اے کراچی میں پہلی برانچ کے قیام کے بعد اپنے بہترین ذائقے اور سروسز کی وجہ سے مختصر مدت میں ہی کراچی والوں کے دل میں جگہ بنالی۔اس وقت برگراو کلاک کی چار برانچیں کراچی کے مختلف مقامات پر اپنے صارفین کو منفرد اور مزیدار ذائقوں کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔
برگر او کلاک کی وجہ شہرت یہاں کے معیاری اور صاف ستھرے گوشت سے تیار کئے جانے والے برگرز ہیں ۔ ان کا ہر برگر ذائقے اور لذت میں لاجواب اور ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ ان برگرز کی شہرت کی ایک وجہ ان کا جمبو سائز ہونا بھی ہے ‘اسی وجہ سے لوگ برگراو کلاک کے برگرز کو اپنے پیسوں کے استعمال کا بہترین مقصد قرار دیتے ہیں ۔ان کی جانب سے پیش کئے جانے والے تمام برگرز میں پنیر کی ٹاپنگ اور ساس کی انتہائی مناسب مقدار ہوتی ہے اسی وجہ سے ان کے برگرز لوگوں میں اس قدر مقبول ہیں۔

”کرنچوز “برگر او کلاک کے برگرز کی وہ انفرادیت ہے جو کسی دوسری جگہ پر میسر نہیں اور اگر کہیں پیش کئے جاتے ہیں تو ہمارے علم میں نہیں ہے۔بعض لوگوں کو یہاں کے برگرز کی قیمت زیادہ محسوس ہوتی ہے ‘تاہم جس معیار کا برگرصارفین کو پیش کیا جاتا ہے اس کیلئے یہ مناسب قیمت ہے ۔برگر او کلاک کی ہر برانچ خوبصورت تزئین و آرائش پر مشتمل ہے لیکن کووڈ 19کے حفاظتی اقداماتاور حکومتی پابندیوںکی وجہ سے ریسٹورنٹ کے اندر بیٹھ کر کھانا فی الحال بند ہے ‘ صارفین کے ڈائن ان کے اصرار پر انتظامیہ کی جانب سے فٹ پاتھ پر ڈائن ان کا زبردست انتظام کرتے ہوئے میں ماحول کی خوبصورتی اور صارفین کی سہولت کا پوری طرح سے خیال کیا گیا ہے ‘موسم کی مناسب سے چلرز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ وہاں آنے والی فیملیز سکون سے اپنے کھانے سے لطف اندوز ہوسکیں ۔گاڑی کی چابیاں ویلے کو دے کر ہم نے کرسیاں سنبھالیں۔

مینو کارڈ سامنے آنے پر ہم نے بفلو ونگز ‘ پیزا فرائز چکن تکہ فیسٹ ‘ چاکلیٹ شیک ‘ بیف کرنچوز برگر اور بیلٹ بسٹر برگرز اور کولڈڈرنک کا آرڈر دیا ۔ہم نے محسوس کیا کہ یہاں کے منیجر کی عقابی نگاہیں ہر صارف اور عملے پر تھیں جس کی وجہ سے انتہائی عملہ فعال اورمستعد نظر آرہا تھا۔ آرڈر دینے کے دس منٹ کے اندر ہی بفلو ونگز اور پیزا فرائز پر مشتمل ایپاٹائزر ہمارے سامنے رکھ دیئے گئے۔ بفلو ونگز کو پیش کرنے کا انداز بہت اچھا تھا جب کہ ان کی مقدار بھی بہت تسلی بخش تھی لیکن جیسے ہی ہم نے ونگز منہ میں رکھا ہماری رائے بدل گئی ‘اس پر ڈالے گئے ساس کی تیزی اور کھٹاس نے بفلو ونگز کا مزہ کرکرا کردیا‘ ‘اسے آپ پیسوں کا زیاں سمجھئے البتہ پیزا فرائز تکہ فیسٹ کی مقدار اور معیار اطمینان بخش ثابت ہوئے۔پیزا فرائز میں برگر او کلاک نے پیاز کا اضافہ کیا ہے جو کم از کم ہم نے کسی دوسری جگہ نہیں کھایا ‘ اس اضافے نے ڈش کے ذائقے کو مزید بہتر کیا۔ گرما گرم پیزا فرائز میں چکن ‘ چیز ‘ مایونیز اور مختلف طرح کے ساسز کے متوازن امتزاج نے پیزا فرائز کا مزہ دوبالا کردیا۔آرڈر کیا گیا ”بیف کرنچوز “ایک اسپیشل ساس ‘ناچوز ‘ سنگل چیز پیٹی ‘ ہیلی پینوز ‘ چپوٹلے مایو ساس‘ کوکمبر پکلز ایک بیف پیٹی او ر لیٹس لیوز پر مشتمل برگر تھاجس کے بن کی تازگی ہر نوالے میں محسوس کی جاسکتی تھی۔اس برگر میں ہمیںناچوز کا کرنچ‘جوسی بیف پیٹی اور موزریلا چیز پیٹی کے ذائقے کا بہترین امتزاج ملا ۔ برگر کو دیکھ کر ہی بھوک کی اشتہاءبڑھتی ہوئی محسوس ہوئی جسے اس کے مزیدار ذائقے نے بخوبی مٹادیا۔ہمارا اگلا انتخاب بیلٹ بسٹر برگرکا تھا۔ جس وقت وہ ہماری میز پر پیش کیا گیا ‘اس کے جمبو سائز کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ‘ ایک وقت میں ایسا لگا کہ جیسے ہم اس کا ایک بائٹ بھی نہیں چھوڑیں گے لیکن اپنے بڑے سائز کی وجہ سے اس وقت وہ آدھے سے زیادہ نہیں کھایا گیا ۔ نرم و ملائم بن کے اندر چار بیف پیٹیز تھیں ‘ ہر بیف پیٹی کے ہمراہ ایک چیز سلائس بھی موجود تھا ‘ برگر کوہیلی پینوز ‘ سیلیڈ لیوز اور ایک مزیدار سے اسپیشل ساس نے انوکھا دیا۔ ہم نے چاکلیٹ آئس کریم شیک کا آرڈر کیا جسے وپڈ کریم کے ہمراہ پیش کیا گیا جس نے چاکلیٹ آئس کریم شیک کے ذائقے میں چار چاند لگادیئے۔اس کی مٹھاس انتہائی متوازن تھی جبکہ ہر گھونٹ میں چاکلیٹ کا حقیقی ذائقہ محسوس ہورہا تھا ۔ان کے مینو میں پروٹین اسٹائل برگر بھی شامل ہے جو ہمارے آرڈر میں شامل نہیں تھالیکن ہمیں انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ یہ برگر لو فیٹ چیز ‘ پیاز ‘ پکلڈ کوکمبر ‘چکن پیٹی ‘برگر او کلاک اسپیشل ساس ‘ پیاز کے قتلے اور آئس برگ لیٹس پر مشتمل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں بن کے متبادل کے طور پر آئس برگ لیٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی یہ پیشکش متوازن غذا کے شائقین کیلئے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگی تو اگر آپ کا وہاں جانا تو اسے ضرور آزمائیں۔قارئین اگر آپ ایک اچھا برگر کھانے کے خواہشمند ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ بھی ہماری طرح سے برگر او کلاک کا رخ کریں اور اپنے پیسوں کے بہترین متبادل آرڈر کریں۔


 

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307497 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.