|
|
کوئی ڈرامہ ایسا ہوتا ہے جس پر تنقید اور تعریف برابر ہی ہوتی ہے اور یہ بھی اس کی
شہرت کی ایک دلیل ہوتی ہے۔۔۔ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’’ہم کہاں کے سچے تھے‘‘ نے یہ ثابت
کرکے دکھایا کہ وہ دونوں لحاظ سے بہترین ہے۔۔۔اس ڈرامہ کی آٹھ اقساط دکھائی جا چکی
ہیں۔۔۔ اور ڈرامہ اب ایک ایسے موڑ پر آگیا ہے جہاں کئی سوال اٹھے۔۔۔ |
|
پہلا سوال |
ڈرامہ کا ہیرو اسود ملک سے باہر پڑھائی کرتا رہا تب اسے اپنی امی یاد نہیں
آئیں، وہ اپنی کزنز کو ساتھ فون پر فالتو میں باہر سے کالز کرکے باتیں کرتا
رہا انہیں تحفے بھیجتا رہا جب اسے امی یاد نہیں آئیں، وہ پاکستان آیا اور
امی کے سامنے ان کے بھائی کی بیٹی کو گھماتا رہا تب امی یاد نہیں آئیں۔۔۔
لیکن جیسے ہی امی نے کہا کہ شادی تو میری بہن کی بیٹی مہرین سے ہوگی تو
اسود نے سر جھکا ہی دیا۔۔۔جب لڑکی نے کہا کہ وہ سب کیا تھا تو اسود کے پاس
یہی جواب تھا کہ میں نے کوئی فلرٹ تھوڑی کیا ہے۔۔۔وہ تو تم میری کزن تھیں۔۔۔
اور امی نہیں مان رہیں تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔۔۔امی ویسے تو بہترین دوست
ہیں لیکن یہاں امی نہیں مان رہیں تو اسود اپنے حق میں کچھ نہیں بول سکتا۔۔۔ |
|
|
دوسرا سوال |
ڈرامہ کی ہیروئن ماہرہ خان جو کہ مہرین بنی ہیں اور بہت اچھی اداکاری
کر رہی ہیں انہیں اس ڈرامہ میں کافی دبی ہوئی شخصیت کا دکھایا ہے۔۔۔ لیکن
پھر بھی ان کی زندگی میں اسود کے علاوہ ایک مرد دوست ہے سفان۔۔۔وہ اس سے
شادی کے لئے ہاں بھی کہتی ہیں لیکن جیسے ہی انہیں لگتا ہے کہ اب میری اور
میری کزن کی جنگ میں جیتنا ہے تو وہ اسود کے رشتے کے لئے ہاں کر دیتی ہیں۔۔۔
تو مہرین جو سفان کے ساتھ کرتی ہے اسے کیا نام دیا جائے۔۔۔ یہ بھی تو ایک
دھوکہ ہے۔۔۔اس لڑکے کو آسرے میں رکھ کر کوشش یہی کی کہ کسی طرح اسود سے
شادی ہو اور جہاں موقع ملا فوراً ہاں کردی |
|
|
اس ڈرامہ پر اس وقت خواتین سب سے زیادہ یہی سوال کر رہی ہیں کہ آخر امی
نہیں مان رہیں جیسے جملے بولنے والے لڑکے کو مثال بنا کر کیوں دکھایا گیا
ہے۔۔۔ کیونکہ پھر تو لڑکے خود کو ہیرو ہی سمجھیں گے کہ انہوں نے کوئی وعدے
تھوڑی کئے تھے شادی کے۔۔۔دوستی اور وعدوں میں فرق ہوتا ہے۔۔۔پسند کرتا ہوں
اور محبت کرتا ہوں ان دونوں جملوں میں فرق ہوتا ہے۔۔۔ لیکن آخر ہیرو کان کا
کچا کیوں ہے جو ایک لڑکی کی باتوں میں آگیا۔۔۔اور کسی اور سے بدظن ہوگیا،
جبکہ دوسری طرف امی کے لئے کان بالکل مضبوط ہیں اور ہر بات پر یقین ہے کہ
امی ایسا نہیں کر سکتیں لیکن ہاں مہرین ایسا کر سکتی ہے ۔۔۔یہ اس لڑکے کے
کردار کو ہیرو بنانے پر سوال اٹھاتی ہے۔۔۔ |