|
|
شادی تو ایک خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ لوگ
اپنی اس خوشی کو بتانے میں دیر کرتے ہیں اور پھر سوالات کا نشانہ بن جاتے
ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کچھ نام ہیں جنہوں نے شادی تو کرلی لیکن بتانے میں
دیر کردی- |
|
غنا علی |
اداکارہ غنا علی نے پچھلے دنوں اپنی پریگنینسی کی تصویر جیسے ہی شیئر کی تو
ایک سوال شور مچانے لگ گیا کہ ابھی مئی میں شادی ہوئی اور یوں لگتا ہے کہ
بچہ آج کل میں ہی پیدا ہونے والا ہے۔۔۔ غنا علی نے ان سوالات کا فوراً جواب
دیا کہ میری شادی فروری میں ہی ہوگئی تھی لیکن میں نے بتایا مئی میں۔۔۔غنا
نے ویسے بھی اپنی شادی کے حوالے سے کافی تنقید کا سامنا کیا کیونکہ لوگوں
نے ان کے شوہر کے موٹاپے سے لے کر دوسری شادی تک پر کافی انگلیاں اٹھائیں
اور ہر بار غنا نے منہ توڑ جواب دیا۔۔۔یہ حقیقت بھی ہے کہ اگر کوئی اپنی
زندگی میں خوش ہے تو لوگ کیوں اس پر تنقید کریں یا اپنی رائے کا اظہار کریں۔ |
|
|
شہروز سبزواری |
شہروز سبزواری کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ سائرہ سے ان کی علیحدگی کوئی آسان
کام نہیں ہوگا۔۔۔ لوگوں نے شہروز کو اس بات پر آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔اتنی معصوم
اور اچھی بیوی کو چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ سفر کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔۔۔
شروع میں تو صدف کنول کے ساتھ ان کا اسکینڈل بنایا گیا لیکن وہ ہر بار یہ
کہتے کہ میرا اور صدف کا تو کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔۔۔پھر اچانک ہی ان کی
شادی کی تصاویر بھی آگئیں۔۔۔ لوگوں کو لگا کہ یہ شادی اس وقت ہوئی ہے لیکن
سچ تو یہ تھا کہ وہی مہندی صدف کے ہاتھوں میں دو ماہ پہلے ہی نظر آچکی تھی
اور بارسوخ ذرائع نے یہ بتایا کہ شادی کا اعلان بعد میں ہوا ورنہ تو شادی
پہلے ہی ہوچکی تھی- |
|
|
فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی |
اس راز سے پردہ بہت دیر میں اٹھا کہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کی شادی
بھی پہلے ہوچکی تھی اور یہ ظاہر دیر میں ہوئی۔۔۔دونوں کا نکاح فیملی کے
درمیان ہوچکا تھا لیکن میڈیا سے اس بات کو کسی خاص مقصد کے تحت چھپایا
گیا۔۔۔مدیحہ نقوی کے والدین لاہور میں مقیم ہیں اور فیصل سبزواری رشتہ
مانگنے وہاں گئے اور باقاعدہ منایا ان کی فیملی کو۔ |
|