ابھی آئی بھی نہیں تھی اور گھر سج گیا تھا۔۔۔شوبز ستاروں کی اپنے بچوں کی پیدائش سے پہلے کی تیاریاں

image
 
اولاد کی خوشی تو ماں باپ کے چہرے سے چھپائی نہیں چھپتی۔۔۔شوبز ستاروں کے گھر بھی جب یہ اطلاع آتی ہے کہ اب ان کے گھر خوشی آئے گی تو وہ ایسی تیاریاں کرتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے۔۔۔
 
سارہ اور فلک
سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر الائنہ کی پیدائش ہوئی اور اس کی پیدائش سے کافی عرصہ پہلے ہی شاپنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔۔۔ ایک خاص کمرہ تھا جو انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے تیار کروانا شروع کیا اور اس میں دنیا کی سب سے بہترین چیزیں رکھنا شروع کیں۔۔۔ اپنی ننھی شہزادی کے لئے کپڑوں کی شاپنگ کی اور ہر رنگ اور ہر ڈیزائن کو بہترین جگہ سے منتخب کیا
 
یاسر اور اقراء
یاسر حسین اور اقراء کے بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی اس کے آنے کا شور اٹھا اور صرف عوام میں ہی نہیں بلکہ خود ماں باپ نے دوسرے مہینے سے ہی شاپنگ کا آغاز کردیا تھا۔۔۔زیادہ تر کپڑے شروع میں نیوٹرل رنگوں کے لئے اور بعد میں جب پتہ چلا تو لڑکوں کے حساب سے گھر کو سیٹ کیا اور رنگ جمع کرنے شروع کئے۔۔ تحائف کا بھی ایک نا رکنے والا سلسلہ تھا جو کبیر کی پیدائش سے پہلے ہی شروع ہوگیا تھا۔۔۔
image
 
حمزہ علی عباسی اور نیمل
حمزہ علی عباسی اور ان کی بیگم نیمل نے بھی خوشی کی خبر ملتے ہیں شاپنگ پلان کرنا شروع کردی تھی۔۔۔ ویسے تو بچے کی پھپھو نے جی بھر کر شاپنگ کی لیکن ماں باپ کا اپنا بھی دل تھا کہ سب سے بہترین چیزیں اپنے شہزادے کے لئے خریدیں تو نا ختم ہونے والی شاپنگ کا سلسلہ آخری دن تک چلتا ہی رہا اور جب تک پیدائش ہوئی سامان آتا ہی رہا
image
YOU MAY ALSO LIKE: