اب تو اور بھی چھوٹی لگتی ہوں۔۔۔شادی کے بعد ستاروں کی بیویوں نے کیا اپنا وزن کم

image
 
اکثر شادی کے بعد لڑکیاں اپنا وزن بڑھا لیتی ہیں اور پھر وہ اس نیت کے ساتھ ہی شادی کرتی ہیں کہ اب تو چاہے کچھ بھی ہو کم سے کم شادی تو ہو رہی ہے۔۔۔ لیکن ستاروں کی بیویوں کی سوچ تھوڑی الگ ہے۔۔۔انہیں شادی کے بعد خود کو کم کرنا ہی پڑتا ہے اور اچھا لگنے کی کوشش بھی جاری رکھنی ہوتی ہے۔۔۔
 
ثنا فیصل
فیصل قریشی کی بیگم ثنا کا وزن یوں تو کبھی بھی زیادہ نہیں تھا لیکن شادی کے بعد اور بیٹی کی پیدائش کے بعد ثنا کا وزن بڑھنے لگا اور چہرہ بھی بھر گیا۔۔۔فیصل نے کبھی اپنی بیوی کو اس بات پر ٹوکا نہیں لیکن خود ثنا کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ فیصل کے ساتھ چلتی ہیں تو بڑی لگتی ہیں۔۔۔ اس سوچ کے ساتھ انہوں نے ڈائٹ کنٹرول کی اور ایسا وزن کم کیا کہ خود بھی حیران رہ گئیں۔۔۔پھر بیٹے کے بعد دوبارہ محنت کی اور پہلے سے کہیں زیادہ چھوٹی لگنے لگیں۔
image
 
افیفہ جبران
 اداکار جبران کی بیگم نے خود کو ہمیشہ اسمارٹ رکھنے کی جیسے قسم کھالی ہے۔۔۔ وہ بیچ میں موٹی ہوئی تھی لیکن پھر تین بچوں کے بعد پلک جھپکتے ایسی محنت کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔۔۔اب وہ جبران سے عمر میں کافی چھوٹی لگتی ہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ ان کی ماں تو محسوس ہی نہیں ہوتیں۔۔۔
image
 
ہاجرہ
 اداکار ٹیپو کی بیگم نے اپنا وزن اتنا کم کیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔۔۔چار بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود انہوں نے خود پر کافی محنت کی اور وزن کم کرنے کی لگن میں نا صرف کھانا کم کیا بلکہ واک بھی شروع کی۔۔۔ وہ جانتی تھیں کہ ایک بار وزن کم ہوگیا تو شخصیت خود بخود بن جائے گی اور یہ خیال سچ ثابت ہوا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: