لگتا ہے درزی نے کپڑے ناپ سے نہیں سیئے۔۔۔لکس اسٹائل ایوارڈ میں مانگے کے کپڑوں میں نظر آنے والی اداکارائیں

image
 
ایوارڈ شوز میں جانے کے لئے شوبز کے سارے ہی ستارے بے چین رہتے ہیں۔۔۔وہاں جاکر اپنی تیاریاں، اپنا انداز اور سب سے منفرد نظر آنا ان کی کوشش ہوتی ہے۔۔۔ کچھ اس کوشش میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ بری طرح ناکام۔۔۔اس دفعہ سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ زیادہ تر اداکاراؤں کے کپڑے ان کی فٹنگ کے تھے ہی نہیں۔۔۔ یوں لگتا تھا کہ درزی نے ناپ بدل دیئے تھے آپس میں۔۔۔
 
 یمنیٰ زیدی
 اداکارہ یمنیٰ زیدی ہمیشہ مشرقی لباس میں خوبصورت اور پر وقار نظر آتی ہیں۔۔۔ اس دفعہ ایوارڈ میں انہوں نے ایک کوشش کی خود کو مغربی طرز میں ڈھالنے کی۔۔۔ لیکن سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ جوڑا ان کی فٹنگ کا بھی نہیں تھا۔۔۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے یمنی نے جلد بازی میں کہا کہ بس اب جو بھی ہے دے دو۔۔۔کم سے کم یہی نئی بات ہوگی کہ میں ایوارڈ میں کچھ مغربی پہنوں گی۔۔۔ لیکن لوگوں کی نظر سے یہ عیب چھپ نہیں پایا۔۔۔
image
 
ماورہ حسین
ماورہ حسین نے الماری میں سے سارے کپڑے نکالے اور آج سے دس سال پرانا پرنٹ اور ڈیزائن پہن کر وہ ایسے چلیں ایوارڈ شو میں جیسے پھپھو کے بیٹے کی شادی ہو۔۔۔ ایسا لگتا تھا کہ نا تو کسی نے انہیں گائیڈ کیا اور نا ہی انہوں نے کسی سے پوچھنا گوارا کیا۔۔۔
image
 
میرا سیٹھی
میرا سیٹھی کے ساتھ کسی نے بہت خوفناک مذاق کیا اور انہیں ایوارڈ شو میں نہیں بلکہ کسی ہیلووین پارٹی میں جانے کے لئے تیار ہونے کا مشورہ دے دیا۔۔۔انہوں نے کالا لمبا چوغہ پہن کر اس کے ساتھ چمکتے ہوئے لمبے دستانے پہن لئے اور اپنے طور پر اسے اسٹائل سمبل بنا کر پیش کرنے لگیں۔۔۔اوپر سے ہیر اسٹائل نے قیامت اور ڈھا دی۔۔۔ گیلے بالوں کا لک ان پر کسی بھی طرح جچا نہیں۔۔۔اور یوں میرا سیٹھی اس شو میں سے بری تیار نظر آئیں۔
image
 
اذیکہ ڈینئیل
 گڑیا بننے کے شوق میں اذیکہ ڈینئیل نے اپنی بری ترین اسٹائلنگ پیش کی۔۔۔ گلابی اور آتشی رنگ کے سارے شیڈز اپنے گاؤن میں سمو کر انہوں نے ڈریس پہن تو لیا لیکن یہ ڈریس بنا کسی اور کے لئے تھا۔۔۔ اسے پہننے کے بعد اندازہ ہوا کہ درزی نے نا انصافی کردی اور ڈریس میرا جی کے لئے سیا لیکن دے انہیں دیا۔۔۔اوپر سے جیولری کی چوائس ، میک ، ہیئر اسٹائلنگ کچھ بھی اذیکہ کے لئے بہترین نہیں تھا۔۔۔ وہ شاید پہلی بار کسی ایوارڈ شو کا حصہ بنی تھیں اور انہین بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ انداز تقریب کے ساتھ نہیں جائے گا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: