میں معافی مانگتی ہوں۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے اپنے کئے کی معافیاں مانگیں

image
 
معافی ایک بہت بڑا فعل ہے اور جو اس کو مانگنے کی ہمت کرے اسے بھی اچھے لفظوں میں سراہنا چاہئے۔۔۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے اس عمل کے وقت بالکل احساس نہیں ہوتا کہ اس کے نتائج ہمیں کتنا شرمندہ کرواسکتے ہیں۔۔ شوبز کی اس فیلڈ میں کئی لوگوں پر ایسا وقت آیا جب انہیں معافی مانگنی پڑی۔۔۔کبھی دل سے اور کبھی بد دلی سے
 
 ماریہ بی
جن دنوں کرونا اپنے عروج پر تھا اور لوگ اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے تھے، وہیں ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ایسی حرکت کی جس کے بعد وہ عوام کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔۔۔ان کے گھریلو ملازم کو کرونا ہوگیا اور انہوں نے بغیر کسی کو بتائے اسے گاؤں روانہ کردیا۔۔۔ وہ جس بس سے گیا، وہ جس جس سے ملا، اور وہ جہاں گیا ۔۔۔سب ہی اس سے متاثر ہوسکتے تھے اور ہوئے بھی ہوں گے۔۔۔ان کو اس ایکٹ کی باقاعدہ معافی مانگنی پڑی-
image
 
اقرار الحسن
اینکر اقرار الحسن کی بات پر لوگ اس لئے بہت بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے شو میں سچ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔مینار پاکستان والے کیس کے بعد انہوں نے عائشہ کے سر پر ہاتھ رکھا اور اسے بہن کہا۔۔۔انہوں نے سختی سے کہا کہ کوئی اس لڑکی کی بات پر شک نا کرے۔۔۔اس بولڈ اسٹیپ کے لئے انہوں نے اپنے چینل کی بھی نہیں سنی۔۔۔اقرار کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ لڑکی اور وہ لڑکا سب ملے ہوئے ہیں اور یہ کتنی سازشی لڑکی تھی۔۔۔آڈیو کال لیک ہونے کے بعد اقرار الحسن سے پوری قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
image
 
مایا خان
ایک دور میں سماء ٹی وی پر اینکر مایا خان نے مارننگ شو میں ایک چھاپہ مارا کسی پارک میں۔۔ وہاں موجود جوڑے حالانکہ سب ہی بنائے ہوئے تھے لیکن عوام کو یقین دلانا مشکل تھا۔۔۔ انڈسٹری بھی ان کے خلاف ہوگئی تھی۔۔۔ ایسے میں چینل نے یہ فیصلہ کیا کہ مایا خان عوام سے معافی مانگیں۔۔۔ بڑی ہی مشکلوں سے وہ مانیں اور پھر معافی مانگ تو لی لیکن چینل نے پھر بھی انہیں نکالا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: