سچ تو یہ ہے کہ یاسر میرا آئیڈیل نہیں تھا۔۔۔شوبز اداکاراؤں کی اصلی محبت کون

image
 
کہتے ہیں کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا۔۔۔ایسا ہی کچھ شادی کے معاملات میں بھی ہوتا ہے جہاں آپ نے خواب تو بہت سجائے ہوتے ہیں لیکن کہیں نا کہیں وہ ادھورے سے رہ ہی جاتے ہیں۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جن کے دل میں کہیں نا کہیں ایک آئیڈیل موجود تھا اور ہے لیکن ان میں سے کچھ اس کا انتظار کر رہی ہیں اور کچھ نئی زندگی میں داخل ہوکر بھی اسے یاد کرتی ہیں۔۔۔
 
امر خان
اداکارہ امر خان نے ابھی تک شادی تو نہیں کی لیکن ان کے دل میں کوئی بستا ضرور ہے۔۔۔ وہ اسی کے روپ میں کسی کو زندگی میں حاصل کرنا چاہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ممکن تو نہیں کہ وہ مل پائے لیکن سچ تو یہ ہے کہ پسند میری وہی ہے۔۔۔ انہیں بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور سے محبت ہے اور وہ ایسا ہی شوہر چاہتی ہیں۔۔۔
image
 
 ندا یاسر
اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اور یہ شادی پسند کی تھی۔۔۔لیکن کچھ عرصہ پہلے ندا نے اپنے ہی ایک شو میں انکشاف کیا کہ میری پسند تو کوئی اور تھا۔۔۔ میں باقاعدہ اس شخص کی تصویریں میگزین سے کاٹ کاٹ کر جمع کرتی تھی اور اپنی الماری میں لگاتی تھی۔۔۔وہ شخص تھا وحید مراد۔۔۔ لمبا، چاکلیٹی اور ہینڈسم۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ یاسر ہینڈسم ضرور ہے لیکن نا تو لمبا ہے اور نا ہی چاکلیٹی۔۔۔ تو کہیں نا کہیں آج بھی میرے دل میں وحید مراد ہی ہیں۔۔۔
image
 
جانان
اداکارہ جانان جو کہ یاسرہ رضوی کی نند بھی ہیں ان کی بھی شادی ہوچکی ہے اور وہ کافی خوش بھی ہیں لیکن انہیں ہمیشہ سے کوئی ایسا شخص زندگی میں چاہئے تھا جو بہت اچھے کپڑے پہنتا ہو جس کی شخصیت کا حصہ ہو اچھے کپڑے ارو جوتے پہننا۔۔۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کے شوہر ایک ملنگ قسم کے آدمی ہیں اور کہو تو تیار ہوتے ہیں ورنہ کوئی شوق نہیں اچھے کپڑے پہننے کا۔
image
 
اریبہ حبیب
اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں وہ شخص چاہئے تھا جو بالکل میرے پاپا کی طرح ہو۔۔۔ جو جانتا ہو کہ اپنوں کے لئے کیسے اسٹینڈ لیتے ہیں۔۔۔ جیسے میری پاپا نے مجھے شوبز میں آنے پر سپورٹ کیا اور ان کی دہشت کے آگے کوئی کچھ نا کہہ پایا۔۔۔ میں چاہتی ہو کہ میرا میاں بھی بالکل ویسا ہی ہو۔۔۔ اب ان کی زندگی میں جو شامل ہوئے ہیں ، دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ ان کے پاپا جیسے ہیں۔۔۔
image
 
کومل عزیز
اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ یوں تو میں بہت حسن پرست نہیں لیکن اچھی شخصیت، نرم دل مجھے بہت پسند ہے۔۔۔ میں چاہتی ہوں کہ مجھے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن جیسا میاں ملے۔۔۔یعنی کومل نے سیدھا کینیڈا کی حکومت میں ہی جانے کا سوچ لیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: