دیامر کا مثبت چہرہ

سید برکت شاہ بابوسر ٹاپ پر ایک سیاح کو پیٹھ پر اٹھائے ہوئے رواں ہیں. فوٹو

برسوں سے شاکی ہوں کہ میڈیا میں دیامر کا مثبت چہرہ کھبی پیش نہیں کیا جاتا ہے نہ ہی ذہن ساز انسٹیٹوٹ اور پالیسی ساز اداراں میں. اس میں دیگر کیساتھ خود اہالیان دیامر کا اپنا قصور بھی ہے. کیونکہ ہمارے لوگ اپنا مثبت چہرہ اور بہترین ٹیلنٹ پیش کرنے میں بھی قبائلی تعصب کا شکار ہیں.

یہ تصویر ضلع دیامر کے لیوی فورس کے سید برکت شاہ کی ہے جن کا تعلق تانگیر سے ہے. اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ کے ساتھ ڈیوٹی پر متعین ہے.

گزشتہ رات بابوسر میں برف باری ہوئی اور پاکستان سے تشریف لائیے ہوئے سیاح پھنس گئے تو دیامر انتظامیہ اور پولیس فورا پہنچ گئی اور پھنسے بوڑھے، جوان اور خواتین و حضرات کو ریسکیو کرنا شروع ہے.

سید برکت شاہ ایک بوڑھے کو اپنی پیٹھ پر اٹھائے رواں ہے.یہ دیامر کا مثبت چہرہ ہے. ایسے چہرے ہزاروں کی تعداد میں ہیں. ہر شعبے میں ہیں.کاش کہ ان سب کی درست نہج پر تشہیر ہو مگر فی الحال ایسا ہونا ممکن نہیں.

ابھی دیامر کو نقصان پہنچانے والے بہت ہیں. تاہم اس میں بھی کمی نہیں کہ دیامر سے محبت کرنے والے بھی لاکھوں میں ہیں.

سب سے پہلے دیامر والوں بالخصوص سوشل میڈیا صارفین کو اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے اپنے مثبت چہروں کو بلاتفریق سامنے لانا ہوگا.

ان شاء اللہ پھر دنیا بھی آپ کو قبول کرے گی. ورنا جی بی میں بنے نقشوں اور سیاحوں کی گائیڈ بکس پر بھی دیامر کے اوپر "نوگوایریاز" لکھا جاتا رہے گا.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 445144 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More