پھپھو صدقے، پھپھو واری۔۔ انڈسٹری کی پھپھو جو اپنے بھائی کے بچوں پر جان چھڑکتی ہیں

image
 
پھپھو کا رشتہ بہت ہی خوبصورت اور معصوم ہوتا ہے جس میں بھائی سے محبت کے سارے رنگ پھپھو اپنے بھتیجے اور بھتیجیوں پر نچھاور کرتی ہیں۔۔۔ اکثر پھپھو تو اپنی اولاد اور بھائی کی اولاد میں فرق ہی نہیں کر پاتیں۔۔۔ شوبز میں ایسی کئی پھپھو ہیں جن کی محبت دیکھنے والی ہے۔۔۔
 
شائستہ لودھی
دنیا بھر کے کاموں میں مصروف یہ پھپھو اپنی بھتیجی اور بھتیجوں پر جان چھڑکتی ہیں۔۔۔شائستہ لودھی کو انڈسٹری کے نرم دل ترین افراد میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔۔۔جو دنیا کے لئے اتنا درد رکھتی ہیں بھلا اپنے گھر کے بچوں کو کیسے دل سے نہیں چاہیں گی۔۔۔ شائستہ لودھی کے تینوں بچے اس بات کا بہت احترام کرتے ہیں اور اپنی ماما کے لاڈلے بھتیجے بھتیجیوں کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کر سکتے۔۔۔یوں تو سب ہی لاڈلے ہیں لیکن اپنے بھائی طاہر لودھی کے چھوٹے بیٹے اور ساحر لودھی کی بیٹی سے دیوانہ وار محبت کرتی ہیں اور انہیں دیکھ کر ساری مصروفیات بھلا دیتی ہیں۔۔۔
image
 
ڈاکٹر فضیلہ
 حمزہ عباسی کی بڑی بہن ڈاکٹر فضیلہ کو بھتیجے کی پیدائش کے بعد سے کسی چیز کا ہوش نہیں۔۔ بچے کی مکمل ترین پرورش کا خیال اکثر وہی رکھتی ہیں اور بھتیجا بھی ان کی محبت کے آگے سر جھکا دیتا ہے۔۔۔ ننھے سے بھتیجے کو کھانا کھلانا، اس کے ساتھ کھیلنا، اسے اچھی بات بتانا یہ سب ڈاکٹر فضیلہ نے اپنے ذمہ اٹھالیا ہے۔۔۔ اور تو اور بچے کی شکل بھی اب پھپھو جیسی ہی ہوگئی ہے۔۔۔ محبت کا یہ عالم ہے کہ حمزہ کہیں جائیں تو بچے کو پھپھو کو ہی دینا پڑتا ہے
image
 
بنیتا
 اداکارہ بنیتا کے بھائی کی بیٹی اب بڑی ہوچکی ہے لیکن بنیتا کے لئے وہ اب بھی ننھی سی گڑیا ہے جسکے ساتھ کھیلنا ،جس کے لئے کپڑے بنانا، جس کے ساتھ شرارتیں کرنا بنیتا کو چھوٹی سی عمر سے ہی پسند تھا۔۔ بنیتا کے بھائی بھی ان سے شدید محبت کرتے ہیں لیکن سچ تویہ ہے کہ پھپھو نے بچوں سے قریب رہنے کی وجہ سے بھابھیوں سے بھی بنا کر رکھی ہے ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: