خوشی مل کر منائیں گے۔۔۔سبزواری ساس اور بہو کی مزیدار دوستی

image
 
ساس اور بہو کے رشتے میں باتیں بنانے والے تو کبھی اس رشتے کو خوبصورت رہنے نہیں دیں گے لیکن ساس بہو کی کچھ جوڑیاں اتنی مزیدار ہیں جو کسی نا کسی طرح یہ احساس دلاتی ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن ہم اس رشتے کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔۔۔
 
شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جو بڑی ہی دلچسپ ہیں اور ان کا بونڈ بھی دیکھنے والا ہے۔۔۔ان میں سے ایک ہے سفینہ سبزواری اور صدف شہروز سبزواری کا۔۔۔
 
یوں تو صدف ان کی دوسری بہو ہے اور سائرہ کے ساتھ بھی ان کی محبت اور دوستی کا یہی عالم تھا لیکن وہ ایک ایسی زندہ دل ساس ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ بہو سے بھی دوستی کر لیتی ہیں اور اسی عمر میں اور اسی مزاج میں ڈھل جاتی ہیں۔۔۔
 
 
حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں ساس بہو ایک دعوت میں مل کر ڈانس کرتی ہیں۔۔۔ بیک گراؤنڈ میں بہروز سبزواری کی ہنسی کی آوازیں بھی شامل ہیں۔۔۔
 
صدف اور سفینہ بہروز سبزواری کے چہروں پر ایک شرارتی سی مسکراہٹ ہے اور دیکھ کر واضح لگ رہا ہے کہ وہ ایسی مستیاں اکثر کرتی ہیں اور خاندان بھر میں اس جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے۔۔۔۔
 
image
 
شہروز سبزواری نے خود ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری امی تو صدف کی دیوانی ہیں اور وہ مجھ سے زیادہ وقت میری بیوی کے ساتھ ہی گزارنا پسند کرتی ہیں۔۔۔اکثر تو مجھے پتہ بھی نہیں چلتا کہ چھپ چھپ کر ان دونوں کے درمیان کیا باتیں چل رہی ہیں اور یہ دونوں مل کر شاپنگ پر بھی چلی جاتی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: